EURUSD میں 1.0630 کے قریب بحالی ، US Industrial Production مارچ میں 0.4 فیصد بڑھ گئی.
Financial Data meets expectations, raised chances of Early Rates Cut
EURUSD کی قدر میں 1.0630 کے قریب بحالی واقع ہوئی ہے . US Industrial Production Report کے بعد US Dollar دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے . جبکہ Euro کی طلب میں Inflation کے رسک فیکٹر میں کمی اور Early Rates Cut کے امکانات بڑھنے سے اضافہ ہوا ہے .
US Industrial Production Report کی تفصیلات.
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں مارچ 2024ء کے دوران Industrial Production Index میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.1 فیصد تھی۔
ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ 0.4 فیصد رہی۔ تاہم Capacity Utilization گزشتہ ماہ کی طرح توقعات کے مطابق 78.3 فیصد رہی۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی اور معیشت پر Inflation کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو USD کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے . کیونکہ رسک فیکٹر کم ہونے سے Policy Rates میں کمی کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے.
خیال رہے کہ گزشتہ روز جاری کردہ US Retail Sales Report کے مطابق جنوری 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین کی پیشگوئی اتنی ہی تھی ۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 0.3 ، Control Group میں 0.0 جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.3 فیصد اضافہ واقع ہوا.
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.60 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ فروری 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.51 رہی تھی۔
European Financial Data کے اثرات.
Institute of National Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق French CPI مارچ کے دوران دوبارہ 3 فیصد پر آ گئی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.9 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ فروری کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.7 فیصد رہی تھی .
دوسری طرف Core Inflation کی سطح 2.7 فیصد آئی ہے . جبکہ Preliminary Report میں یہ سطح 2.7 فیصد تھی . اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد Paris Stock Exchange میں منفی رجحان دیکھا گیا . CAC40 انڈیکس 132 پوائنٹس نیچے 7913 پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے.
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0670 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔