Gold Price محدود رینج 2350 ڈالرز کے قریب آ گئی ، US Retail Sales مارچ میں 0.7 فیصد بڑھ گئی.

US Bonds Yields recovered 10 points after Upbeat Financial Data, raised demand for US Dollar

Gold Price میں US Sessions کے دوران 2350 ڈالرز کے قریب محدود رینج دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج جاری ہونے والی US Retail Sales Report کے توقعات سے مثبت  اعداد و شمار ہیں جن سے US Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں بحالی جاری ہے.

US Retail Sales report کے اعداد و شمار Gold Price پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 1.1  جبکہ Gas and Auto Sector میں  1.1 فیصد کمی واقع  ہوئی۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.57 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ فروری  2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.50  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہو رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . اگرچہ  Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے  . تاہم Recession کے  امکانات میں کمی واقع ہوئی. جس سے Gold کی طلب میں کسی حد تک کمی آئی ہے.  

Geopolitical Conflicts کے اثرات.

Iran نے گزشتہ رات Israel کے خلاف بڑے پیمانے پر  Drone and Missile Attacks کئے ہیں۔  Israeli Officials  نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 فیصد اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے ہیں ۔ Israeli Defense Forces کے مطابق Tehran کی جانب سے 300 ڈرون فائر کیے گئے ہیں لیکن Israeli Air Defense System اس حملے سے نمٹنے جبکہ Israeli Military  اس حملے کا جواب دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اختتام ہفتہ پر ہونیوالے اس حملے کے وقت Financial Markets بند تھیں. تاہم آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Risk Factor میں اضافہ دیکھا گیا . جس کا وزن US Dollar پر محسوس ہو رہا ہے . کیونکہ اس حملے کے بعد  Middle East War وسعت اختیار کرنے کا خطرہ اور Recession کے Risk Factor میں اضافہ ہوا ہے.

Gold کا تکنیکی تجزیہ .

تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی  20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2330 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے لیکن محدود Correction شروع ہونے  کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price مندی کے ساتھ 2350 ڈالرز کے قریب آ گئی ، US Retail Sales مارچ میں 0.7 فیصد بڑھ گئی.
Gold Price

اسوقت یہ 2350 کی سطح کے قریب ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2344 ، 2334 اور 2324 جبکہ مزاحمتی حدیں 2354 ، 2364 اور 2374 ہیں .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button