Dax30 میں تیزی ، German Industrial Production اپریل میں بڑھ گئی

Financial Data indicates diminishing Inflation, raised demand for Stocks

German Industrial Production Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد Dax30 میں تیزی  ریکارڈ کی جا رہی ہے . مارچ  کے منفی  اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد اپریل  میں صنعتی پیداواری شعبہ ایک مرتبہ پھر بحال ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

German Industrial Orders کی تفصیلات۔

German Federal Statistics Department کے جاری کردہ ڈیٹا میں گذشتہ ماہ Industrial Orders میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا .  معاشی ماہرین 0.6 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ   کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ  منفی  0.4 فیصد کی تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ اعداد و شمار  1.6 تک آ گئے۔

اس طرح German GDP ، Manufacturing PMI اور German CPI Data کے بعد یہ مسلسل چوتھی رپورٹ ہے جس میں معاشی سرگرمیاں Ukraine پر روسی حملے کے شاک سے باہر آتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ Germany ان ممالک میں سے ہے جو اس جنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

اسکی بنیادی وجہ روس پر عائد ہونیوالی پابندیوں کے ردعمل میں اس کی جانب سے Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے جرمنی اور خطے کے دیگر ممالک کو گیس کہ سپلائی بند کیا جانا تھی۔ چنانچہ ذرائع توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا۔ حالیہ رپورٹس میں  معاشی بحران کی شدت کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Dax30 کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد جرمن بینچ مارک اسٹاکس انڈیکس Dax30 میں دن کا آغاز مثبت  رجحان کے ساتھ ہوا ۔ جو کہ 100 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 18530 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 2 کروڑ  24 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آج انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 18422 سے 18542 کے درمیان ہے۔

Dax30 میں تیزی ، German Industrial Production اپریل میں بڑھ گئی
Dax30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button