USDCAD میں مندی، توقعات سے مثبت Canadian Employment Report ریلیز

Unemployment Rate in Canada declined to 6.1%, raised demand for Canadian Dollar

USDCAD میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ Canadian Employment Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ہیں . جن کے مطابق اپریل 2024 کے دوران Canadian Labor Market میں 90400 ملازمتوں کا اضافہ ہوا. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 18 ہزار کی توقع کر رہے تھے .

Canadian Employment Report کی تفصیلات۔

Canadian Department of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل   2024ء کے دوران ملک میں 90400 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ ڈیٹا جاری ہونے سے پہلے 18000  کا تخمینہ تھا۔ خیال رہے کہ مارچ 2024ء میں یہ ریڈنگ منفی 2 ہزار ٢ سو رہی تھی.

USDCAD میں مندی، توقعات سے مثبت Canadian Employment Report ریلیز
Canadian Employment Rate stabilized after 6 months

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں Unemployment کی شرح 6.1 فیصد رہی ، جبکہ متوقع شرح 6.2 فیصد تھی۔ کل وقتی ملازمتوں کی تعداد میں 7800 کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے 23500 کی کمی واقع ہوئی. جبکہ جز وقتی ملازمین میں اضافے کی تعداد کی تعداد 59600 رہی۔

ڈیٹا کا سب سے مثبت پہلو Participation Rate کا %65.4 فیصد ہونا ہے۔ اس طرح جاری ہونیوالے اعداد و شمار Canadian Labor Market کا ملا جلا  منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔ اور Unemployment Rate ابھی بھی خاصا بلند ہے . جس کے  سامنے آنے پر Bank of Canada کے Rates Cut Program میں تاخیر کے امکانات پیدا ہوئے ہیں.

USDCAD کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Canadian Dollar میں تیزی  دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں USD مندی کا شکار ہو کر   1.3600 کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ دوسری طرف WTI Crude Oil میں بھی بحالی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ Canada امریکہ کو Crude  سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Crude Oil میں اسکا شیئر United States سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ CAD اور OIL کا ایک دوسرے پر براہ راست اثر ہوتا ہے اور دونوں متوازی ٹریڈ کرتے ہیں۔.

USDCAD میں مندی، توقعات سے مثبت Canadian Employment Report ریلیز
USDCAD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button