PSX تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، اسکی وجہ IMF یا کچھ اور ہے؟
KSE100 Index marked Ever High of 75000, while KSE30 also jumped above 24000
PSX میں آج کارروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے میں KSE100 میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا. یہ لہر گزشتہ ہفتے IMF کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کے بعد شروع ہوئی تھی .
اس تیزی کے بعد Pakistan Stock Market کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 75000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا جبکہ KSE30 بھی بلند ترین سطح 24 ہزار سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے .
آج Pakistan Stock Exchange کے Banking Sector میں سب سے زیادہ خرید داری کا رجحان ہے ، جس کی بنیادی وجہ Multinational Banking Group اور معاشی تحقیقاتی ادارے Morgan Stanley کی طرف National Bank of Pakistan کو اپنے Index میں شامل کیا جانا ہے .
PSX میں تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟
Pakistan Stock Exchange میں گذشتہ کئی ہفتوں سے تیزی رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور رواں کاروباری ہفتے کے آغاز میں انڈیکس نے 74000 پوائنٹس کی سطح عبور کی تھی اور اس دوران مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے Capital Market میں خریداری کا رجحان غالب رہا ہے۔
Pakistan میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے محاذ پر چند حالیہ مثبت پیش رفت مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنی ہیں۔ پاکستان اس وقت International Monetary Fund سے ایک نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کر رہا ہے جس کے تحت جنوبی ایشیائی ملک عالمی ادارے سے آٹھ ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب Sensitive Price Index میں کمی کی وجہ سے Interest Rate میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں؟
Blink Capital Management کے سربراہ اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود نے Urdumarkets کو بتایا کہ مارکیٹ میں تیزی کی دیگر وجوہات کے علاوہ سب سے بڑی وجہ Multinational ادارے Morgan Stanley کی جانب سے اپنے انڈیکس میں Pakistani Bank کو شامل کرنا ہے۔
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا اس ادارے کی جانب سے National Bank of Pakistan کو اپنے انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے جس کا مثبت اثر Pakistan Stock Exchange پر بھی پڑا جس کے بعد انڈیکس پہلی بار 75000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
انھوں نے کہا Pakistani Market میں تیزی کی ایک اور وجہ Foreign Direct Investment بھی ہے کیونکہ اس وقت بیرونی سرمایہ کار Capital Market میں کافی خریداری کر رہے ہیں۔
حسن مقصود کا کہنا ہے کہ چاہے یہ مجبور کے تحت ہو لیکن طویل المدتی بنیادوں پر Economic Infrastructure in Pakistan کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کر دے گا. جو ہمارے لئے انتہائی خوش آئند ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ Pakistan Stock Market کا یہ رجحان آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے . BCM کے سربراہ نے بالخصوص KSE30 میں تیزی اور PSX Market Cap کے 80 ارب ڈالرز سے اوپر آنے کو طویل المدتی بنیادوں پر Pakistani Financial Indicators کیلئے انتہائی مثبت قرار دیا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔