GBPUSD میں ١.2660 کے قریب مندی ، US Industrial Production اپریل میں سکڑ گئی.

Financial Data remained below expectations, raised demand for US Dollar

GBPUSD کی قدر میں 1.2660 کے قریب شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . US Industrial Production Report ریلیز  ہونے کے بعد US Dollar کی طلب بڑھی ہے  .

دوسری طرف  British Pound  میں Inflation کے رسک فیکٹر میں اضافے اور Early Rates Cut کے امکانات کم ہونے سے فروخت کی ریلی نظر آ رہی ہے .

آج Bank of England کی طرف سے آئندہ ماہ Policy Rates میں کمی کے بیانات سے بھی Pound دفاعی انداز اختیار کر گیا.

US Industrial Production Report کی تفصیلات.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں اپریل  2024ء کے دوران Industrial Production Index میں 0.0 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی . اگر اس کا تقابلہ مارچ   کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.4 فیصد تھی۔

ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ منفی  0.3 فیصد رہی۔ ادھر  Capacity Utilization گزشتہ ماہ کی طرح توقعات کے مطابق  78.4 فیصد رہی۔ تاہم مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی رہی اور US Economy پر Inflation کے دباؤ میں اضافے کی عکاسی کر رہی ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو  USD کی طلب میں اضافہ کر رہا  ہے . کیونکہ رسک فیکٹر بڑھنے سے Policy Rates میں کمی کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں.

خیال رہے کہ  گزشتہ روز جاری کردہ US Retail Sales Report کے مطابق اپریل 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں  0.7 فیصدکمی  ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین کی پیشگوئی 0.7 اضافے کی  تھی ۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 0.0  جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.3 فیصد کمی  واقع  ہوئی

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.58 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ مارچ 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.60  رہی تھی۔

Bank of England کی طرف سے متضاد بیانات.

آج Bank of England کے پالیسی ساز اراکین کی طرف سے جون کی British Monetary policy میں Rates Cut policy شروع کرنے کے بیانات سے سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا . خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ British Economy ایک عشرے کی بلند ترین Headline Inflation کا سامنا کر رہی ہے .

یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز Governor BOE اینڈریو بیلی نے اپنی  تقریر میں کہا تھا کہ انھیں Interest Rate میں کمی کی کوئی جلدی نہیں ہے .

GBPUSD کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے GBPUSD  آج  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.2700 کیلئے اسٹرینتھ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

GBPUSD میں ١.2660 کے قریب مندی ، US Industrial Production اپریل میں سکڑ گئی.
GBPUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button