EURUSD میں 1.0850 کے قریب مندی ، Eurozone CPI اپریل میں توقعات کے مطابق رہی
Consumer Price Index raised chances of early Rates Cut, squeezed demand for Euro
EURUSD کی قدر میں 1.0650 کے قریب مندی نظر آ رہی ہے ہے. اپریل 2024 کی حتمی رپورٹ میں Eurozone CPI سکڑ کر 2.4 فیصد پر آنے کے بعد Recession کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ،
مزید برآں ECB کی طرف سے بیانات میں Rates Cut Policy جلد شروع کئے جانے کے امکانات بڑھنے سے Euro کی طلب میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے.
Eurozone CPI Report کی تفصیلات.
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 2.4 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے ۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.5 فیصد تھی۔
Core CPI کی سطح 2.9 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول بھی اتنا ہے تھا ۔ مارچ میں یہ ریڈنگ 3.1 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ تاہم خطے کی سب سے بڑی معیشت Germany میں Recession سے European Common Currency بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکی ۔
دوسری طرف France ، Spain اور Italy نے حالیہ دنوں کے دوران Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں کمی کا پروگرام دوسرے کوارٹر سے شروع کئے جانے کی توقعات میں German Economic Crisis کے باوجود اضافہ ہوا ہے.
EURUSD کا ردعمل.
توقع کے مطابق Headline Inflation سامنے آنے پر EURUSD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ اسوقت 1.0850 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔