Crude Oil Prices پر Iranian President کے لاپتا ہونے کے بعد کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

Search Operation continues after Helicopter Crash carrying Ibrahim Al-Raisi and cabinet members

Crude Oil Prices میں Iranian President ابراہیم الرئیسی کے لاپتا ہونے کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے تیزی دیکھی جا رہی ہے . نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز WTI Crude Oil نفسیاتی ہدف  79 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

Iran کا شمار Crude Oil اور Natural Gas پیدا کرنے والے اہم ممالک میں کیا جاتا ہے ، تاہم طویل عرصے سے Middle East اور Southeastern Asia کا یہ اہم ملک US Sanctions کی زد میں ہے .

Global Markets میں ٹریڈرز اور مارکیٹ پلیئرز Iranian Political Situation کو ایک بڑے Risk Factor کے طور پر دیکھ رہے ہیں . جو کہ Strait of Hormuz پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے . اور جہاں سے International Trade کا لگ بھگ نصف حصہ گزرتا ہے .

Iranian President کا Helicopter Crash ، سرچ آپریشن جاری.

Iranian Official Media کے مطابق شدید خراب موسم اور دشوار گزارعلاقے کی وجہ سے تلاش کے کام میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ صدر ابراہیم الرئیسی  کے ہمراہ Iranian Foreign Minister حسین امیر عبداللہیان بھی حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے. خبریں سامنے آنے کے بعد Crude Oil اور Gold Price میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . Risk Factor بڑھنے سے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

Crude Oil Prices after missing Iranian President
Crude Oil Prices after missing Iranian President

چالیس سے زائد ٹیمیں جائے حادثہ پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران Azerbaijan، Saudi Arabia، United Arab Emirates، Qatar، Iraq اور دیگر کئی ممالک کے رہنماؤں نے Search and Rescue Operation میں مدد کے لیے Tehran کو ہر ممکن مدد کی پیش کش بھی کی ہے

Turkish President رجب طیب اردگان نے Iranian Helicopter Crash کی اطلاعات سامنے آنے پر درجن بھر Turkish Drones اور ماہرین پر مشتمل ایک وفد ایران روانہ کرنے کے احکامات جاری کے ہیں . جو کہ وہاں پہنچ کر Search Operation میں حصہ لے رہے ہیں . Turkish Media کے مطابق اس خصوصی آپریشن کی نگرانی بذات خود طیب اردوگان کر رہے ہیں .

Russian President ولادیمیر پیوٹن نے اپنی تکنیکی ٹیم Tehran بھجی ہے . جو Missing Iranian President کی تلاش میں مدد مہیا کریگی . ادھر White House کے ترجمان نے کہا ہے کہ  Baiden Administration صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے .

Iranian Helicopter کہاں Crash ہوا اور تازہ ترین اطلاعات کیا ہیں؟

ایک ایرانی سرکاری اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی زندگیاں ”ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد خطرے میں ہے۔‘‘ صدارتی قافلے میں شامل اس ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی صدر Iranian Border with Azerbaijan کے دورے سے واپس آ رہے تھے۔ جہاں انہوں نے Azerbaijani President کے ہمراہ ایک Dam کا افتتاح کیا تھا.

اس اہلکار نے  کہا ہے کہ وہ اب بھی پرامید ہیں لیکن جائے حادثہ سے آنے والی معلومات بہت تشویشناک ہیں۔‘‘  یہ حادثہ ایران کے شمال مغربی صوبے Eastern Azerbaijan کے شہر جولفا کے قریب پیش آیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق رئیسی کے قافلے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے باقی دو محفوظ طریقے سے اپنی منزل پر پہنچ گئے۔

اسی دوران Iranian Supreme Leader آیت اللہ علی خامنای نے عوام سے کہا ہے کہ وہ پریشان نا ہوں اور یہ کہ State Afairs میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ خیال رہے کہ Supreme Leader ریاستی معاملات میں وسیع ترین اختیارات رکھتے ہیں. انکے فیصلے کو حتمی حثیت حاصل ہے. 

Official Television نے ملک بھر میں رئیسی کے لیے ہونے والی دعاؤں کو دکھانے کے لیے اپنے تمام باقاعدہ پروگرام بند کر دیے اور اسکرین کے ایک کونے میں شدید دھند میں پہاڑی علاقے میں پیدل تعینات ریسکیو ٹیموں کی Live Coverage کی.

Iranian Interior Minister احمد واحدی نے صرف سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ واقعے میں تین ہیلی کاپٹروں کے گروپ میں سے ایک ہیلی کاپٹر گر گیا تھا اور یہ حکام مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں.

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button