Natural Gas Prices پر Geopolitical تنازعات کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں.؟

Demand increased in United States and Europe while remained resilient in Asia.

Natural Gas کی قیمتوں میں آج بھی اتار چڑھاؤ جاری رہا  . US اور European Markets  میں 7 اکتوبر کے بعد سے لے کر اب تک 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . اسکی سب سے بڑی وجہ Middle East میں پھیلتی ہوئی جنگ اور Supply Lines کی بندش ہے . جبکہ Logistic Route میں آنے والے متوقع تعطل سے بھی اسکی طلب میں اضافہ ہوا ہے  . دوسری طرف Asian Markets میں اسکی قدر آج معمولی کمی کے ساتھ 2.50 Dollars فی ملین مکعب فٹ پر آ گئی ہے.

Europe اور United States میں موسم سرما کی آمد اور قیمتوں پر اثرات.

Europe اور United States میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی کھپت میں اضافہ ہو گیا ہے . اسکی بنیادی وجہ گھروں اور دفاتر میں انکا  درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لئے استمعال ہے . حالیہ دنوں میں Natural Gas کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے  . ایک ماہ کے دوران امریکی گیس کی قیمت 2 سے بڑھ کر 6 ڈالر فی ملین مکعب فٹ تک پہنچ گئی ہیں .

Middle East War کے Natural Gas پر کیسے اثر انداز ہوئی .

7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کئے گئے حملے میں حائفہ اور تمار گیس فیلڈز کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے بعد انہیں مزید حملوں کے خطرے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق یومیہ 3 کروڑ 40 لاکھ ملیئن مکعب فٹ گیس پیدا کرنے والے دونوں پلانٹس کی بندش سے قبرص ، یونان اور اٹلی کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

عالمی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ قدرتی گیس کی فی ملیئن مکعب فٹ قیمت 10 ڈالرز تک تک جا سکتی ہے۔ یعنی موجودہ سطح سے 3 گنا زیادہ علاوہ ازیں ان فیلڈز سے روزانہ 6 لاکھ بیرل تیل بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس واقعے کے بعد صیہونی ریاست کو ذرائع توانائی کی قلت کے باعث اسٹریٹیجک ذخائر استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔

International Energy Agency نے بھی اس حوالے سے وارننگ جاری کی ہے . Russia سے Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے سپلائی معطل ہونے کے بعد سے یورپ اسرائیلی Gas کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کر رہا تھا . اس کے علاوہ Egypt سے بھی Euro Zone کو قدرتی گیس کی رسد اسرائیلی بندرگاہوں سے کارگو ٹینکرز کے ذریعے کی جا رہی ہے . جنگ شروع ہونے  کے بعد وہ بھی بند کر دی گئی ہے

کیا سپلائی روٹس بند ہونے سے  قیمتیں مزید اوپر آ جا سکتی ہیں.؟

Qatar ،Saudi Arabia ، عراق اور United Arab Emirates روس کے  بعد دنیا میں Natural Gas پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں . جبکہ اگر  ، Kuwait  ، Oman ، Egypt اور Bahrain کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان کی مجموعی پیداوار 40.8 ٹریلین کیوبک فیٹ بنتی ہے۔ جو کہ عالمی رسد کا 40 فیصد ہے .

خیال رہے کہ ساری دنیا میں کروڈ آئل کی یومیہ پیداوار 98.70 ٹریلین کیوبک فیٹ ہے۔ عرب ممالک کے ساتھ اگر روس بھی سپلائی بند کر دے تو Opec Plus فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں کیونکہ روسی پیداوار 30 ٹریلین کیوبک فیٹ یومیہ ہے۔

اس طرح روس اور خلیجی ممالک سے گیس پروڈکشن بند ہونے کی صورت میں 85 فیصد قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ جس سے دنیا توانائی کے ایک بڑے بحران میں مبتلا ہو کرRecession کی طرف جا سکتی ہے۔

لاجسٹک سپورٹ کے لئے خطے کی اہمیت .

Egypt کی Suez Canal ، ترکی کا آبنائے باسفورس اور ایرانی Strait of Hormuz تینوں مل کر دنیا کا سب سے بڑا لاجسٹک روٹ ہیں . جن پر عالمی شپمنٹ کا 50 فیصد روزانہ گزرتا ہے . جنگ میں وسعت سے ان گزر گاہوں کو بند کیا جا سکتا ہے . ترکش صدر اردوگان اور ایرانی سپریم لیڈر آیت الله علی الخامنائی حالیہ دنوں میں ایسا کرنے کی متعدد بار دھمکیاں بھی دے چکے ہیں .

عملی طور پر دیکھا جائے تو اسلامی دنیا کے پاس جنگ میں وسعت کی صورت میں اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں رہ جاتا . جس طرح 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران نہ صرف تیل کو بطور ہتھیار استمعال کیا گیا تھا  جس سے عالمی معیشت تباہ کن کساد بازاری کی شکار ہوئی تھی . بلکہ سویز کینال کی بندش سے United States ، Europe اور Africa کے درمیان تجارت بھی رک گئی تھی .

یہ ایک ایسا خطرہ ہے جو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو گیس  اسٹور کرنے پر مجبور کر رہا ہے .جس کا نتیجہ قیمتوں میں اضافے کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال .

آج امریکی مارکیٹس میں قدرتی گیس 6 فیصد اضافے سے 6 ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے . اس طرح ایک ماہ کے دوران اس کی قیمت میں دوگنی تیزی واقع ہوئی ہے .

Natural Gas Prices پر Geopolitical تنازعات کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں.؟
Natural Gas

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button