یورپ کو نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی معطل

آج سے یورپ کو نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی تین دن کے کئے معطل کر دی گئی ہے۔ روس کی سرکاری گیس سپلائی کی کارہوریشن گیز پروم کے مطابق تین دن کے لئے یورپ کو گیس کی سپلائی مرمت اعر مینٹینینس کے لئے معطل کی گئی ہے۔ دریں اثناء کریملن کے ترجمان کے مطابق نارڈ اسٹریم کی بندش یورپ اور امریکہ کی طرف سے روس کے خلاف عائد کی جانیوالی پابندیوں کے اثرات ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ روس اپنے عوام کے خلاف غیر منصفانہ اقدامات کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور روس ان غیر دوستانہ اقدامات کے باوجود بھی یورپی عوام کے لئے گیس فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یورپ میں توانائی کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار خود یورپ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے ذریعے رسد میں 20 فیصد بہاؤ میں کمی کر دی گئی تھی جس کے بعد یورپ میں توانائی کے بحران نے شدت اختیار کر لی تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button