USDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ، Governor BOJ کا Monetary Policy میں تبدیلی کا بیان
Kazo Oieda signaled to eliminate negative interest rate, raised demand for Japanese Yen
USDJPY میں 157 کی نفسیاتی سطح سے نیچے محدود رینج دیکھی جا رہی ہے. آج Governor BOJ کازو اویدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد Japanese Yen کی طلب میں اضافہ ہوا
Bank of Japan کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ Japanese Monetary Policy میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے ، گورنر اویدہ نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ Inflation تیزی سے Japanese Economy پر پنجے گاڑ رہی ہے.
Negative Interest Rate ختم کر دیا جائے گا . Governor BOJ کا بیان.
Bank of Japan کے گورنر کازو اویدہ نے Inflation and Economic Challenges کے عنوان سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جون 2024 کی میٹنگ میں Negative Interest Rate ختم کرنے کا امکان موجود ہے ، تاہم اسکا دارومدار Financial Reports پر ہے ، انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ Japanese Economy مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور G 20 کے تمام ملک کی نسبت ایشیائی ملک میں Inflation سب سے کم ہے .
گورنر اویدہ نے اپنی تقریر میں ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں اجلاس کے شرکا اور پالیسی ساز اراکین کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ Headline Inflation کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی .
Monetary Policy میں تبدیلی وقت کا تقاضہ.
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ Bank of Japan کے سربراہ نے پہلی بار Japanese Monetary Policy میں تبدیلی کی ضرورت کا اعتراف کیا ہے . انہوں نے کہا کہ Ultra Soft Monetary Policy کے ساتھ Recession کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا . اس لئے آنیوالی Monetary Policy Meeting میں اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں.
USDJPY کا تکنیکی جائزہ.
European Sessions کے آغاز پر US Dollar مندی کا شکار نظر آیا ۔ اس طرح یہ South کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 157 کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر اوور سولڈ کنڈیشنز کو ظاہر کرتے ہوئے Correction وسعت اختیار کرنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ محدود رینج میں ٹریڈ اور Correction شروع ہونے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 156.70, 156.20 اور 155.70 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 157.20 , 157.50 اور 157.80 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 158 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا. تاہم اسکا دارو مدار کسی مثبت ٹریگر پر ہے . مومینٹم انڈیکیٹرز یہاں پر نیوٹرل طرز عمل جاری رہنے کے امکانات ظاہر کر رہے ہینن.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔