کیا Ethereum کو Spot ETF لانچ ہونے کے بعد بڑے Supply Shock کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

K33 Research says Portfolio Concentration can be increased up to 500% after the Approval

Ethereum کو Spot ETF لانچ ہونے کے بعد بڑے Supply Shock کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے,کیونکہ Capital Inflow کئی گنا بڑھ جائیگا . یہ کہنا ہے Crypto Research پلیٹ فارم K33 کا. جس نے ETH Spot ETF کی رواں ماہ ممکنہ لانچنگ کو Bitcoin ETF کے بعد Crypto Investing کی دوسری بڑی لہر سے تشبیہ دی ہے .

Crypto Research Platform کے مطابق 2nd Largest Crypto Currency کو اگرچہ ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 5 ملین Ethereum Outflow کا انتظام کرنا پڑیگا، تاہم یہ اپنے اندر اتنی صلاحیت رکھتی ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے اسے جاری رکھ سکے.

Ethereum Price اس لانچنگ کے بعد کہاں تک جا سکتی ہے؟

K33 Research کے مطابق Spot BTC ETF کے بعد معاشی دنیا تبدیلیوں کے ایک بڑے دور سے گزر رہی ہے. ایک عشرے تک Decentralized Assets پرخطر ٹرینڈ سمجھے جانے کے بعد، Exchange Traded Funds مارکیٹ پلیئرز میں انتہائی مقبول ہو چکے ہیں .  رواں سال کے اختتام تک Ethereum Price دس ہزار ڈالرز تک پہنچ جائیگی.

اب ETH Spot ETF بھی بہت جلد Nasdaq اور دیگر Stock Markets میں لسٹنگ کی تیاری کر رہی ہیں. Decentralized Blockchain کی انتظامیہ اس معاملے پر US SEC کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں.

دس جنوری کے بعد سے لے کر اب تک Ethereum Price میں 150 فیصد اضافہ ہوا. جبکہ Crypto Market Cap دو سو فیصد بڑھ گئی. دسمبر تک اس Crypto Currency کی قدر 1700 ڈالرز تھی. تاہم  Exchange Traded Funds لانچ ہونے کے بعد آنیوالے Crypto Mania سے اس میں 2200 ڈالرز کا اضافہ ہوا.

اگرچہ اسوقت Bitcoin سرمایہ کاروں اور اداروں کی سب سے مقبول Crypto Currency ہے.  چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹریڈرز کی طرف سے Ethereum کی خرید داری  حقیقی طور پر BTC سے بھی بڑھ گئی .

Ethereum Price
Ethereum Price as on 5th June 2024

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں Bitcoin کی قدر و طلب 65 جبکہ Ethereum میں 85 فیصد اضافہ ہوا. اور United States  کے Corporate Sector میں ETH Investing چار گنا تک بڑھ گئی.

Spot ETF سے Capital Inflow میں بھی اضافہ ہو گا.

معاشی ماہرین کے خیال میں 10 جنوری کے بعد Bitcoin نے تمام انداز غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی قدر میں ریکارڈ اضافہ کیا. اور Crypto Industry کو ایک  نئی جدت عطا کی . اسی طرح Ethereum ETF بھی دنیا بھر میں پہلے سے پائے جانے والے Crypto Fever میں کئی گنا اضافہ کرے گا . کیونکہ بہرحال Ethereum درمیانے اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی مقبول ترین Crypto Currency ہے. جو ہر نئے دن کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button