Ethereum Price رواں سال 10 ہزار ڈالرز تک جا سکتی ہے. Bitwise کی پیشگوئی.

Crypto Research says Portfolio Concentration increased 150% during last two months

Ethereum Price رواں سال 10 ہزار ڈالرز تک جا سکتی ہے. یہ پیشگوئی معروف Crypto Research پلیٹ فارم  Bitwise نے کی ہے . واضح رہے کہ Bitcoin کی طرح ETH بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے . حالیہ عرصے کے دوران دنیا کی دوسری بڑی Crypto Currency کی Portfolio Concentration میں 150 تک اضافہ ہوا ہے . 

Ethereum Price تاریخ کی بلند ترین سطح پر. لیکن وجوہات کیا ہیں؟

Bitwise کا کہنا ہے کہ 10 جنوری کو Spot BTC ETF کے بعد معاشی دنیا تبدیلیوں کے ایک بڑے دور سے گزر رہی ہے ایک عشرے تک Decentralized Assets پرخطر ٹرینڈ سمجھے جانے کے بعد Exchange Traded Funds مارکیٹ پلیئرز میں انتہائی مقبول ہو چکے ہیں .

BTC کے بعد اب ETH Spot ETF بھی بہت جلد Nasdaq اور دنیا بھر کی بڑی Stock Markets میں لسٹنگ کی تیاری کر رہی ہیں . جبکہ Decentralized Blockchain کی انتظامیہ اور Crypto Exchanges اس معاملے پر US Securities and Exchange Commision کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں.

دس جنوری کے بعد سے لے کر اب تک Ethereum Price میں 150 فیصد جبکہ Crypto Market Cap میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے . گزشتہ برس دسمبر تک اس Crypto Currency کی قدر 1700 ڈالرز تھی ، تاہم  Exchange Traded Funds لانچ ہونے کے بعد آنیوالے Crypto Fever سے لے کر اب تک اس میں 2200 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے .

معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ اسوقت Bitcoin سرمایہ کاروں اور اداروں کی سب سے مقبول Crypto Currency ہے. تاہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹریڈرز کی طرف سے Ethereum اور Altcoin کی خرید داری حقیقی طور پر BTC سے بھی بڑھ گئی ہے .

اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں Bitcoin کی قدر و طلب 65 جبکہ Ethereum میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے . جبکہ United States اور European Zone کے Corporate Sector میں ETH Investing چار گنا تک بڑھ گئی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کے دوران خریداری کی بڑی ریلی میں کمی واقع ہوئی ہے . جس کے بعد  ETH نفسیاتی ہدف 4 ہزار  ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے  . یہاں پر مستحکم ہونے کی صورت میں اسکا اگلا ہدف ممکنہ طور پر 45 سو ڈالر ہو گا.

Ethereum Price رواں سال 10 ہزار ڈالرز تک جا سکتی ہے. Bitwise کی پیشگوئی.
Ethereum Price

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button