PSX میں گراوٹ کے بعد دوبارہ بحالی ، نئے Taxes پر غیر یقینی صورتحال

Finance Division clarified that Capital Gain and Withholding taxes will not be revised

PSX میں جمعہ کے روز ابتدائی سیشن کے دوران شدید گراوٹ کے بعد بحالی جاری ہے . نئے Budget میں Taxes کے نفاذ پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید سے سرمایہ کار متحرک ہو گئے ہیں. 

خیال رہے کے آج معاشی سرگرمیوں کے آغاز پر KSE100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا تھا . تاہم نماز جمعہ کے بعد دوسرے سیشن میں انڈیکس دوبارہ 73 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا.

نئے Taxes کا نفاذ اور PSX میں گراوٹ، معامله کیا ہے؟

 

آج دن کے آغاز پر پر Pakstani Capital Market میں نئے Taxes پر پھیلنے والی افواہوں نے سرمایہ کاروں کو انتہائی محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر دیا . خاص طور پر Capital Gain Tax میں اضافے کی اطلاعات نے انتہائی منفی اثرات مرتب کئے.

ابتدائی ایک گھنٹے میں تمام کمپنیاں Lower Lock کر چکی تھیں . اسکے بعد Finance Division کی طرف سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی گئی . جس سے ٹریڈرز کا اعتماد بحال ہوا اور Market میں خرید داری شروع ہو گئی .

Finance Division کی طرف سے وضاحت.

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ Pakistani Government ایسی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی ، آج صبح سے Social Media اور Mainstream Chanels پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں . بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ Finance Bill 2024 میں Withholding Tax کی شرح میں اضافے یا بنکوں سے Cash نکالنے پر بھی کوئی اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا . اس وضاحت کے بعد PSX میں سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری شروع ہو گئی .

Pakistani Budget میں تاخیر کون سے شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے؟

National Economic Council کا اجلاس موجودہ سال کے Economic Review اور Development Programs کا جائزہ لینے سمیت اگلے سال کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری کے لیے انتہائی ضروری ہے، لیکن وہ اب تک شیڈول نہیں ہوا، بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ Pakistani Government  نے ابھی تک اس کی  کی تشکیل ہی نہیں کی.

ایسے حالات میں Prime Minister کا دورہ چین سنگین اندرونی حالات کی نشاندہی کر رہا ہے . کیونکہ انکی رسمی منظوری کے بغیر Finance Bill پارلیمنٹ میں پیشی ہی نہیں کیا جا سکتا . وہ Beijing میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک قیام کریں گے. یعنی رواں ماہ کے وسط تک بجٹ منظوری کیلئے Special Cabinet Meeting  بلائے جانے کا کوئی امکان نہیں.

PSX کی صورتحال.

Pakistan Stock Exchange میں ابتدائی گراوٹ کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے . KSE100 انڈیکس دن کے اختتام پر 73827 پر آ گیا . آج اسکی ٹریڈنگ رینج 71781 سے 73209 کے درمیان رہی.

PSX میں گراوٹ کے بعد دوبارہ بحالی ، نئے Taxes پر غیر یقینی صورتحال
KSE100 Index as on 7th June 2024

دوسری طرف KSE30 میں بھی 23600 سے اوپر بحالی واقع ہوئی . آج اسکی کم ترین سطح 22913 رہی.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button