Pakistani Budget میں تاخیر کے امکانات اور Capital Market کا ممکنہ ردعمل.

Today the speculations created selling pressure in Stocks, KSE100 lost 800 points

Pakistani Budget غیر معمولی تعطل کا شکار ہے اور اس میں کئی بنیادی چیزیں ابھی تک مکمل نہیں ہوئی جو اس کو 10 جون کو National Assembly میں پیش کیے جانے پر شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں۔ اسی بناء پر  پھیلنے والی افواہوں نے Pakistani Capital Market میں فروخت کا دباؤ بڑھا دیا اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے.

آج کے سیشن میں Pakistan Stock Exchange کے دونوں Benchmark Indexes یعنی KSE100 اور KSE30 شدید مندی کے شکار ہوئے اور ایک ماہ سے جاری تیزی کا مومینٹم مندی میں تبدیل ہو گیا.

Pakistani Budget میں تاخیر کون سے شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے؟

National Economic Council کا اجلاس موجودہ سال کے Economic Review اور Development Programs کا جائزہ لینے سمیت اگلے سال کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری کے لیے انتہائی ضروری ہے، لیکن وہ اب تک شیڈول نہیں ہوا، بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ Pakistani Government  نے ابھی تک اس کی  کی تشکیل ہی نہیں کی.

ایسے حالات میں Prime Minister کا دورہ چین سنگین اندرونی حالات کی نشاندہی کر رہا ہے . کیونکہ انکی رسمی منظوری کے بغیر Finance Bill پارلیمنٹ میں پیشی ہی نہیں کیا جا سکتا . وہ Beijing میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک قیام کریں گے. یعنی رواں ماہ کے وسط تک بجٹ منظوری کیلئے Special Cabinet Meeting  بلائے جانے کا کوئی امکان نہیں.

کیا پاکستانی حکومت کو Budget Deficit پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے؟

Pakistani Constitution  آرٹیکل 156 کے تحت، صدرپاکستان کی جانب سے National Economic Council تشکیل دینا ضروری ہے. جس کی سربراہی Prime Minister بطور چیئرمین کرتے ہیں اور اس میں تمام Chief Ministers اور ہر صوبے سے ایک رکن شامل ہوتا ہے جسے متعلقہ وزیراعلیٰ اور دیگر 4 اراکین نامزد کرتے ہیں. اس کے علاوہ اس میں وزیراعظم کی جانب سے نامزد کردہ اہم Federal Ministers بھی شامل ہوتے ہیں.

چنانچہ ہم کہ سکتے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور Finance Minister محمّد اورنگزیب کی غیر موجودگی میں Finance Bill تاخیر کا شکار ہو گا. کیونکہ اسے پیش کرنیوالے ہی ملک میں موجود نہیں ہیں .

جہاں تک کسی قسم کے Financial Crisis کا تعلق ہے . تو جنوبی ایشیائی ملک گزشتہ ایک سال سے اسکا سامنا کر رہا ہے . Finance Bill 2023 ایسے وقت میں پیش کیا گیا تھا جب Pakistan ڈیفالٹ ہونے کے دھانے پر کھڑا تھا. لیکن اس وقت بھی اس کے اہم دوست ممالک جن میں United Arab Emirates ، Saudi Arabia اور China سرفہرست تھے، نے Budget Deficit پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا.

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ International Monetary Fund کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے ہونے والے مذاکرات میں Foreign Financing کا انتظام ایک اہم ترین معامله ہے . یہی وجہ ہے کہ بجٹ سے پہلے Pakistani Officials یقین دہانیاں حاصل کرنے کیلئے چینی آشیرباد حاصل کرنا چاہتے ہیں .

Pakistan Stock Exchange پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

Pakistan Stock Market نے حالیہ عرصے کے دوران انتہائی بارے سنگ میل عبور کئے. اور اسوقت یہ Five Best Stock Exchanges in the World میں سے ایک ہے . تاہم اگر بجٹ عوامی اور Pakistani Business Community کی توقعات کے مطابق نہ ہوا. تو ملک کے Financial Indicators اعتماد کا موجودہ لیول کھو سکتے ہیں .

اس کا اندازہ دو روزہ مندی سے بھی لگایا جا سکتا ہے. کہ KSE100 انڈیکس جو کہ سوموار کو  76 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا تھا. آج اس نے 75 ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی ہدف بھی کھو دیا.  جو اس نے اختتام ہفتہ پر حاصل کیا تھا.

Pakistani Budget میں تاخیر کے امکانات اور Capital Market پر ممکنہ اثرات.
KSE100 Index as on 4th June 2024

آج دن کے اختتام پر انڈیکس 908 پوائنٹس کمی سے 74666 پر بند ہوا. اس طرح دو روز میں اس نے 1500 پوائنٹس کھو چکا ہے .

دوسری طرف KSE30 انڈیکس جس میں Pakistani Corporate Sector کی بڑی کمپنیاں شامل ہے بھی ایک ہفتے بعد 24 ہزار سے نیچے آ گیا ہے. جس سے PSX Market Cap پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے.

Pakistani Budget میں تاخیر کے امکانات اور Capital Market پر ممکنہ اثرات.
KSE30 Index on 4th June 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button