European Stocks میں شدید مندی ، Elections کے غیر متوقع نتائج.

French President announced Early Elections after Rightist Parties got decisive Seats.

یورپ میں ہونیوالے Elections کے غیر متوقع نتائج اور سخت گیر جماعتوں کی بڑی کامیابی کے بعد European Stocks میں کاروباری دن کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا . Policies میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے خوف میں مبتلا زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اپناتے ہوئے سائیڈ لائن دکھائی دے رہے ہیں.  

European Parliamentary Elections کے ان نتائج کے اثرات کتنے دور رس ہوں گے . اسکا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ French President امانول مکرون نے ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا اعلان کر دیا . جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی یہ مطالبات زور پکڑ رہے ہیں.

European Parliamentary Elections کے نتائج حیران کن کیوں ہیں؟

انتخابات میں جہاں مرکزی دھارے کی Political Parties مجموعی طورپر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں وہاں پورے European Block میں انتہائی سخت گیر  جماعتوں نے بھی بڑی کامیابی حاصل کی۔

2nd World War  کے بعد یورپی تاریخ میں پہلی بار ان جماعتوں کو اتنی نشستیں حاصل ہوئی ہیں . جس سے European Society میں تبدیل ہوتے ہوئے رجحانات کی عکاسی ہو رہی ہے. جبکہ معاشرتی تبیلی کا یہی خطرہ سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے .

Early Elections کے مطابق27 رکنی یورپی یونین میں ہونے والے الیکشن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے Austria، France اور Italy میں بڑی کامیابی حاصل کی اور یہ پہلے نمبر پر رہیں جبکہ Germany اور Netherlands میں یہ بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے والی پارٹیوں میں دوسرے نمبر پر رہی۔

European Poll Results فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوئے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے، ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے از سر نو ووٹ کے زریعے اپنے پارلیمانی مستقبل کا انتخاب واپس قوم  کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  لہٰذا وہ  French National Assembly  کو تحلیل کر رہے ہیں.

Germany اور دیگر ممالک کے نتائج.

German Coalition Government میں اعتدال پسند Social Democratic Party ،ماحول پسند Green Party   اور فری ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہے۔  انتخابات میں مذہبی انتہا پسند جماعتوں نے  30 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

2019 ء کے مقابلے میں ان پارٹیز کو اس بار کچھ زیادہ ووٹ ملے ہیں جبکہ  اتحادی حکومت کے مشترکہ ووٹ 31 فیصد رہے جو کہ 2019 ء کے مقابلے میں انہیں ملنے والے مشترکہ ووٹوں کی تعداد میں واضح کمی کو ظاہر کرتا ہے. خیال رہے کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد Germany ان سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک میں شامل ہے.

European Stocks کا ردعمل.

FTSE100 میں ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 24 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 8220 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 8183 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

European Stocks میں شدید مندی ، Elections کے غیر متوقع نتائج.

Dax30 میں شدید مندی جاری ہے  ہے۔ انڈیکس 158 پوائنٹس مندی  سے 18403 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ ہے.

European Stocks میں شدید مندی ، Elections کے غیر متوقع نتائج.
DAX30

French Elections کے اعلان پر سب سے شدید ردعمل CAC40 میں دیکھا جا رہا ہے . جو کہ 159 پوائنٹس کی گراوٹ سے 7843 پر آ گیا ہے.

CAC40
CAC40

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button