Crude Oil Prices محدود رینج میں ، Ukraine کے Russian Oil Reserviors پر حملے.

Middle East and Southeast Asian tensions are escalating the demand

Crude Oil Prices محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہیں . جس کی بنیادی وجوہات Ukraine کے Russian Oil Reserviors پر  کئے جانے والے Drone Attacks ہیں . جن کے بعد Russian companies نے International Markets میں سپلائی معطل کر دی ہے . دوسری طرف Iran Pakistan conflict کے بعد دونوں ممالک نے اپنے فضائی اور سمندری راستے ایک دوسرے کے لئے بند کر دئیے ہیں . جس سے Global Shipment محدود ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں .

Ukraine کی طرف سے Russian Oil Reserviors پر حملے.

آج Ukraine کی طرف سے Russian Oil Reservoirs پر Drone Attacks کئے گئے ہیں . جن کے بعد متعدد Oil Depots میں آگ بھڑک اٹھی . اس کے نتیجے میں  Moscow نے Global Markets کو تیل و گیس کی سپلائی بند کر دی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے BBC کے مطابق اس حملے میں روسی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا. جبکہ کریملن نے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا. اس صورتحال میں Crude oil جو کہ اسوقت تک سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل سے محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے.

Iran Pakistan Conflict اور بحری و فضائی راستوں کی بندش.

رواں ہفتے شروع ہونے ہونے والا Iran Pakistan conflict جو کہ Balochistan پر Missile Attack کے بعد شروع ہوا اسوقت شدت اختیار کر گیا جب گزشتہ روز اس کے جواب میں Pakistani Security Forces نے شمال مغربی ہمسائے کے اپنی سرزمین پر متصل صوبے Balochistan Sistan پر بھرپور جوابی حملہ کیا . جس میں 10 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں . واضح رہے کہ  Subcontinent کے مغلیہ دور سے منقسم ان صوبوں میں بلوچ قبائل آباد ہیں. جن کے آپس میں گہرے ثقافتی تعلقات ہیں .

دو روزہ تصادم کے بعد دونوں جانب گہری خاموشی ہے تاہم ایران نے دنیا بھر کی فضائی و بحری کمپنیوں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے ایرانی حدود استمعال نہ کریں . جبکہ باہمی دوست ممالک جن میں China ، Turkey اور Russia شامل ہیں نے فریقین سے تحمل کی اپیل اور ثالثی کی پیشکش کی ہے جبکہ United States کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس میں بظاہر ان جھڑپوں کی ذمہ داری Tehran پر عائد ہوتی ہے .

صورتحال بگڑنے کے Crude Oil Prices پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

ایران کی طرف سے فضائی و سمندری حدود کی بندش کے بعد امکانات ہیں کہ آج کسی بھی وقت پاکستانی حکومت بھی ایسا ہی اعلان کر سکتی ہے . جس کے بعد International Trade کے لئے Cargo Ships اور Flights کو طویل راستہ اختیار کرنا پڑے گا . ایسے میں چونکہ سفری اخراجات بے تحاشہ بڑھ جائیں گے اس لئے قیمتوں میں بھی بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے .

علاوہ ازیں Pakistani سمندری حدود کی بندش سے سپلائی متاثر ہونے کا اس لئے بھی خطرہ ہے کہ متبادل راستہ محفوظ نہیں ہے اور وہاں پہلے ہے سے Yemen کے Houthi Rebels تمام جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں. اس طرح اگر یہ تصادم بڑھتا ہے تو 25 فیصد بین الاقوامی تجارت بند ہو کر رہ جائیگی . جو کہ Global Supply Disruption کا سبب بن سکتی ہے .

گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات منقطع ہو گئے تھے. Pakistani Foreign Office کی ترجمان زہرہ بلوچ کے مطابق Lahore Chamber of Commerce کے زیر اہتمام Corporate Sector کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جو کہ Tehran کے دورے پر تھا فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان Border Trade بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج US Sessions کے آغاز پر WTI Crude oil محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ معمولی اضافے کے ساتھ 74 ڈالرز فی بیرلز پر ٹریڈ کر رہا ہے .

WTI Crude Oil
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Crude Oil بھی 79 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .

Crude Oil Prices محدود رینج میں ، Ukraine کے Russian Oil Reserviors پر حملے.
Brent Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button