WTI Crude Oil میں تیزی، IEA Demand Forecast جاری کر دی گئی.
Global Demand will diminish till 2027 due to increasing usage of Alternative Energy
IEA Demand Forecast جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد WTI Crude Oil میں تیزی دکھائی دے رہی ہے. جاری کردہ ڈیٹا 2027 تک Alternative Energy کے بڑھتے ہوئے استمعال سے Crude Oil Demand Growth میں 15 سے 20 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے . رپورٹ جاری ہونے کے بعد Crude Oil Prices میں خلاف توقع تیزی آئی ہے.
IEA Demand Forecast کے WTI Crude Oil پر اثرات.
International Energy Agency کی طرف سے جاری کردہ Research report میں بتایا گیا ہے کہ 2027 کے آخر تک Crude Oil کی عالمی سطح پر طلب میں صرف 1.4 ملین بیرلز کا اضافہ متوقع ہے جبکہ آئندہ سال Chinese Economy کی بحالی کے ساتھ اسے Global Economy کے تناسب سے 9 لاکھ 30 ہزار بیرلز یومیہ تک پہنچنی چاہیے تھی
Alternative. Energy کا استمعال اور Fossil Fuels کی پیداوار میں مرحلہ وار کمی.
گزشتہ سال Dubai میں منعقد کردہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ دس سال کے دوران Fossil Fuels کی پیداوار اور استمعال میں 25 سے 30 فیصد تک کمی کی جائیگی. جس کا بنیادی مقداد Climate Change کے خطرے سے نمٹنا ہے .
International Energy Agency کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ European Zone گزشتہ دو سالوں میں توانائی کا استمعال 20 فیصد Renewable Resources پر منتقل کر چکا ہے . جبکہ Saudi Arabia سمیت خلیجی ممالک بھی رضا کارانہ طور پر ایسا ہی کرنے کیلئے پالیسیز ترتیب دے رہے ہیں.. ان متبادل ذرائع میں Solar ، Wind Power اور Hydrogen Fuels شامل ہیں. جبکہ China اور Japan بھی Alternative Energy کا استمعال بڑھا رہے ہیں.. جس سے قلیل المدتی بنیادوں پر 25 اور آئندہ 50 فیصد تک Carbon Fuels کی طلب ختم ہو جائیگی.
Geopolitical تنازعات سے سپلائی کو درپیش خطرات.
رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال Global Market کو 21 لاکھ بیرلز روزانہ کمی کا سامنا ہے. جس کی بنیادی وجوہات Ukraine پر روسی حملے کے بعد عائد کی جانے والی پابندیاں ہیں. جس سے European Zone کو Crude oil کی رسد متاثر ہوئی ہے . تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ Russian oil پر مغربی ممالک کی پابندیاں عدم استحکام رسد اور قیمتوں کا توازن متاثر کر رہی ہیں . جس کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کئے جاتے رہیں گے .
اسی طرح Middle East جنگ کے پھیلنے کی صورت میں بھی رسد کا عدم توازن پیش آ سکتا ہے . اس صورتحال میں Crude کے سرمایہ کار انتہائی غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں . کیونکہ اگر جنگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل گئی تو سپلائی کا Logistic Route بند ہو جائیگا بالخصوص Strait of Hormuz کی بندش سے European Zone بدترین Energy crisis کا شکار ہو سکتا ہے
WTI Crude Oil کا ردعمل.
WTI Crude Oil رپورٹ جاری ہونے کے بعد 78 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .European Sessions کے آغاز پر اس میں بحالی واقع ہوئی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔