خلیجی ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی کا امکان

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی کا اشارہ دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت تیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی رسد اور طاقتور ممالک کی طرف سے رسد کو مستحکم کرنے میں عدم دلچسپی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں خام تیل کی پیداوار میں کمی کی جا سکتی ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز سعودی عرب کی طرف سے بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد کیلئے عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار پر تنقید کی گئی تھی۔ ان بیانات کے بعد عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button