NZDUSD کی قدر میں مندی، توقعات سے منفی New Zealand Manufacturing PMI جاری

Economic Data indicates deepening Inflation, squeezed demand for Kiwi Dollar

New Zealand Manufacturing PMI ریلیز کر دی گئی، جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر NZDUSD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے. معاشی ڈیٹا NZ Economy پر Inflation کے گہرے اثرات ظاہر کر رہا ہے . یہی وجہ ہے کہ Asian Session میں Kiwi Dollar کی طلب کم ہوئی ہے.

NZDUSD پر New Zealand PMI Report کے اثرات.

Business NZ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق New Zealand Purchase Managers Index کی سطح 47.2 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 48.9 فیصد کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اپریل کے ڈیٹا سے  کریں تو سابقہ ریڈنگ 48.9 فیصد ہی رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات سے منفی اور معیشت پر Inflation کے  اثرات میں اضافہ ظاہر کر رہی ہے . جس کے بعد New Zealand Dollar کی طلب میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے.

Chinese Economic Growth کے اثرات.

New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar  استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے . 

Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .

اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے لیں اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے ہیں. اس حوالے سے Beijing  نے کئی اقدامات کئے تاہم ان کے خاطر خواہ نتائج مرتب نہیں ہو سکے . کیونکہ Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کو ظاہر کر رہا ہے . چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور  قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

اختتام ہفتہ پر National Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی شرح  ایک فیصد رہی ، جبکہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.1 کی پیشگوئی کر رہے تھے . خیال رہے کہ  گزشتہ سال جولائی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر Deflation پنجے گاڑتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی . تاہم تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آنے سے ان خدشات میں کمی آئی ہے.

تکنیکی جائزہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.6150 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کر سکتا ہے  واضح رہے کے  اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .

NZDUSD کی قدر میں مندی، توقعات سے منفی New Zealand Manufacturing PMI جاری
NZDUSD as on 14th June 2024.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button