US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام، توقعات سے مثبت US GDP اور Presidential Debate
Expanded US National Income squeezed demand for US Dollar, raised demand for Equities
US GDP Report ریلیز ہونے کے بعد US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا. توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر US Dollar کی طلب میں کمی جبکہ Equities میں اضافہ ہوا . تاہم پہلی Presidential Campaign کی وجہ سے Markets میں Trading Volume کم رہا. یہی وجہ ہے کہ Gross Domestic Product میں وسعت کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا.
US GDP Report کی تفصیلات
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی شرح 1.4 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 1.3 فیصد پیشگوئی کر رہے تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 1.3 فیصد رہی .
اعداد و شمار کے مطابق US National Income توقعات سے مثبت رہی ہے . بالخصوص Personal Expenditure Index میں غیر متوقع طور پر کمی آئی. جس سے Rate Cut Policy کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں. اور US Stocks کے سرمایہ کار متحرک نظر آئے.
اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور Inflation میں کمی ظاہر ہو رہی ہے.
GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 3.2 تھیں.
US Stocks پر Presidential Debate کے اثرات.
US Elections میں 3 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے . جبکہ Joe Baiden اور Donald Trump کے درمیان Presidential Debates کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے. Middle East اور Ukraine میں جاری جنگوں کی وجہ سے رواں برس سابق اور موجودہ صدور کے درمیان کانٹے کا مقبلہ متوقع ہے.
ڈونلڈ ٹرمپ کو بدعنوانی اور اخلاقی گراوٹ سمیت کئی مقدمات میں مقدمات کا سامنا ہے. جبکہ انکے حامی بائڈن انتظامیہ پر عالمی تنازعات کو غلط انداز میں ہینڈل کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں. بالخصوص نوجوان اور Muslim Americans غزہ میں جاری Genocide سے سخت ناراض ہیں. حالیہ دنوں میں امریکی صدر جہاں بھی اپنی انتخابی مہم کیلئے گئے. انھیں اس حوالے سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا.
US Stocks کے سرمایہ کار اس حوالے سے سخت تحفظات کے شکار ہیں . کیونکہ جسے ہی انتخابات قریب آ رہے ہیں. پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . جو بیڈن اپنے حریف پر عوام کو گزشتہ الیکشنز کی طرح تقسیم کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں.
مارکیٹس کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا. تاہم معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئیں. جس کے نتیجے میں انڈیکس 36 پوائنٹس اضافے سے 39164 پر بند ہوئیں . جبکہ مارکیٹ میں 29 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا.
دوسری طرف Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں 37 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 19789 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 19701 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 29 کروڑ 34 لاکھ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔