USDJPY میں تیزی، Bank of Japan کا Open Market Intervention سے گریز.
Japanese Yen lost ground after upbeat Consumer Price Index. investors remained cautious
Bank of Japan کی طرف سے بیانات کے باوجود Open Market Intervention سے گریز کے بعد USDJPY آج تاریخ کی بلند ترین سطح 161 پر آ گیا ہے . . خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں Leading Asian Currency میں شدید گراوٹ کے باوجود Bank of Japan کوئی بھی بڑا Bonds Selling Operation لانچ کرنے میں ناکام رہا. ادھر Japanese Consumer Price Index ریلیز ہونے کے بعد بھی Yen کی طلب میں کمی آیی ہے.
Open Market Intervention صرف بیانات تک محدود.
اگرچہ حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے Bank of Japan کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی. گورنر کازو اوئیڈا اور دیگر Japanese officials بھی اپنے بیانات میں موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں. تاہم 150 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 161 جبکہ پرطانوی پاؤنڈ 193 کے قریب پہنچ گئے۔
ادھر Japanese Finance Minister نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے. کہ وہ گورنر کازو اویدہ پر زور دیں گے کہ Currency کو سپورٹ دینے کیلئے Bonds Selling Operation کا آغاز کریں . واضح رہے کہ آج US Dollar بینک کی مقرر کردہ ریڈ لائن سے اوپر بہت اوپر 4 عشروں کے دوران پہلی بار 161 کا ہندسہ عبور کر گیا.
Alternative Monetary Tools کی اہمیت.
Currency Value کنٹرول کرنے کے لئے Forex Market میں Bonds کی فروخت کو Open Market Intervention یا اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے متبادل مانیٹری ٹولز تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر Central Bank Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو. تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔
کوئی بھی سینٹرل بینک اسے ایک خاص حد تک استعمال کرتا ہے۔ کیونکہ فروخت کئے گئے بانڈز میچور ہونے پر انکا منافع بھی ادا کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپریشنز کیلئے شارٹ ٹرم کی بجائے لانگ ٹرم بانڈز استعمال کئے جاتے ہیں. تا کہ انکا پرافٹ جلدی واجب الادا نہ ہو اور مانیٹری اتھارٹی کو اس سلسلے میں موقع مل سکے ۔
USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا۔ اس طرح یہ North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے. اس منظر نامے کے ساتھ یہ 161 کی نفسیاتی سطح کو عبور کر گیا ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر مثبت ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔