WTI Crude Oil میں مندی ، Saudi Exports to China چار ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی.

Hopes for Potential Ceasefire in Gaza can further alleviate Black Gold's Prices

Saudi Exports to China چار ماہ کی بلند ترین سطح پر آ جانے کے بعد WTI Crude Oil کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے. Supply میں اضافے اور Gaza Ceasefire کے امکانات پر فروخت کے رجحان میں اضافہ ہوا.

Saudi Oil Exports to China میں اضافہ. لیکن قیمتوں میں کمی. آخر وجہ کیا ہے؟

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی Reuters کے مطابق اگست کیلئے چین نے 44 لاکھ بیرلز کے اضافی آرڈرز دئیے ہیں. جس کے بعد اسکی طلب میں اضافہ متوقع تھا. لیکن گزشتہ رات یہ خبریں سامنے آنے پر فروخت کا دباؤ وسعت اختیار کر گیا . معاشی ماہرین اسے امریکہ میں آنیوالے سمندری طوفان Hurricane Beryl کے بعد ریفائنریز کی بندش کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں.

تاہم امریکی سپلائی معطل ہونے کا حقیقی ایڈوانٹیج Arabian Lite Oil کو حاصل ہوا. جس کی قیمتیں 90 ڈالرز فی بیرلز پر پہنچ گئی ہے. 

یہی وجہ ہے کہ WTI Crude Oil کے سرمایہ کار آرڈرز کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا کر رہے ہیں. یہی صورتحال Brent Crude Oil میں بھی جاری ہے . جہاں British National Elections کے بعد نئی پالیسیز کے انتظار میں آرڈرز منسوخ کئے جا رہے ہیں.

Gaza Ceasefire کے امکانات.

Hamas کی طرف سے US Ceasefire Plan قبول کئے جانے کے بعد خطے میں جنگ بندی کے امکانات وسعت اختیار کر گئے ہیں. اختتام ہفتہ پر اچانک Hamas کی جانب سے Ceasefire Agreement کے لیے ایک دیرینہ مطالبہ ختم کر دیا گیا تھا. جس میں صیہونی ریاست سے جنگ مکمل طور پر روکنے کا کہا جا رہا تھا۔  اس تبدیلی کے بعد غزہ میں فائربندی کے حوالے سے جاری کوششوں میں پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے.

واضح رہے کہ Middle East سے تعلق رکھنے والے حکام  نے حماس کے اندرونی مراسلے شیئر کیے تھے، جن میں غزہ میں موجود  اعلیٰ ترین قیادت کی جانب سے Qatar میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے. حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے بھاری جانی نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے استدعا کی گئی تھی کہ وہ فائربندی معاہدے کو تسلیم کریں.

حماس کے ترجمان نے تاہم اس عسکری تنظیم میں داخلی تقسیم کے دعووں کو رد کیا ہے۔ واضح رہےکہ انٹیلی جنس حکام نے حماس کے داخلی رابطوں کی عربی زبان میں تحریریں AP کو مہیا کیں. تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ مراسلے کیسے حاصل کیے گئے تھے.

مارکیٹ کی صورتحال.

WTI Crude oil آج مجموعی طور پر 81 ڈالرز کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار  ہے. یہ اسکی اہم ترین نفسیاتی سپورٹ ہے ، جسے بریک کرنے کی صورت میں یہ 78 ڈالر تک نیچے جا سکتا ہے.

WTI Crude Oil میں مندی ، Saudi Exports to China چار ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی.
WTI Crude Oil

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button