WTI Crude Oil میں مندی، توقعات سے مثبت EIA Oil Inventories Report جاری.

Crude Oil Prices effected by rise in US Strategic Reserves, defending the psychological Support

EIA Oil Inventories کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد WTI Crude Oil میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے. دو روز کے بعد یہ 80 ڈالر کی نفسیاتی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

US Oil Inventories میں اضافے کے WTI Crude Oil پر اثرات.

US Energy Information Administration کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار اسٹاک میں 35 لاکھ 91 ہزار بیرلز کا اضافہ  ہوا ، جبکہ اس سے قبل 28 لاکھ 25 ہزار کمی کی پیشگوئی تھی . اگر اسکا تقابلہ گزشتہ اعداد و شمار کے ساتھ کریں. تو پچھلے ہفتے اسٹریٹجک ذخائر میں 2 لاکھ 85 ہزار بیرلز کی کمی ہوئی تھی.

ان میں سے ریفائنری استعمال میں 29  فیصد اضافہ ہوا ہے. جبکہ US Markets میں 19 لاکھ بیرل کی اضافی طلب پیدا ہوئی تھی. جسے ریاستی ذخائر سے پورا کیا گیا .

اگرچہ جاری کیا جانیوالا ڈیٹا Crude Oil کی زائد سپلائی کو ظاہر کر رہا ہے . تاہم Middle East کی پیچیدہ صورتحال اور تیل پیدا کرنے والے اہم ملک Kazakhstan کی طرف سے OPEC کی حمایت کے اعلان سے International Markets میں اسکی قیمتیں اندازوں کے مطابق کم نہیں ہوئیں.

Middle East کی صورتحال اور Israel کا مذاکرات میں شمولیت سے انکار.

مشرق وسطیٰ میں امن کی امیدیں دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . آج ایرانی حمایت یافتہ گروپ Hizballah کی جانب سے Israel پر Missile Attacks کے بعد. صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے Cairo Peace Talks کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے .

منگل کے روز Israel کی طرف سے Gaza کے اہم ترین شہر Rafah پر  تازہ ترین حملے کے بعد Red Sea میں International Trade کے لئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں . Multinational Supply Groups نے متاثرہ علاقے سے تمام Shipments منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے . غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . جس سے Crude Oil Prices میں کمی واقع ہوئی ہے .

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Rafah City مصری سرحد کے قریب اہم ترین شہر ہے ، جو نہ صرف Israel اور Egypt کے درمیان اہم تجارتی مرکز ہے بلکہ حالیہ Middle East War کے دوران Palestine کے لئے انسانی امداد کا واحد راستہ بھی ہے.

WTI Crude Oil کا ردعمل.

WTI Crude oil آج مجموعی طور پر 80 ڈالرز کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار  ہے . اسوقت یہ  80 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. یہ اسکی اہم ترین نفسیاتی سپورٹ ہے ، جسے بریک کرنے کی صورت میں یہ 78 ڈالر تک نیچے جا سکتا ہے.

WTI Crude Oil میں مندی، توقعات سے مثبت EIA Oil Inventories Report جاری.
WTI Crude Oil as on 26th June 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button