Gold Price میں مندی ، توقعات سے منفی US Retail Sales Report ریلیز.

Financial Data indicates Inflationary Pressure, Surged demand for US Dollar

US Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد Gold Price میں مندی جبکہ US Bonds Yields میں تیزی دکھائی دے رہی ہے. توقعات سے منفی ڈیٹا پبلش ہونے سے FOMC کی ستمبر میٹنگ میں Rates Cut کے امکانات میں کمی آئی ہے . اسی وجہ سے سنہری دھات سمیت Commodities کے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں.

US Retail Sales report کے اعداد و شمار Gold Price پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 1.1  جبکہ Gas and Auto Sector میں  1.1 فیصد کمی واقع  ہوئی۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.21 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ مئی  2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.2  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی رہی ہے۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے  ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . اگرچہ  Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے  . تاہم Rates Cut کے  امکانات میں کمی واقع ہوئی. جس سے Gold کے سرمایہ کار بھی محتاط انداز اختیار کر گئے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی  20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2410 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ  Correction شروع ہونے  کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price میں مندی ، توقعات سے منفی US Retail Sales Report ریلیز.
Gold Price as on 16th July 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button