Silver Price میں تیزی ، FOMC Minutes کا اجرا اور ADP Employment Report

US Dollar Index and Bonds Yields declined sharply after September Rates Cut bets

FOMC Minutes اور ADP Employment Report کے بعد Silver Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . Federal Reserve کے سینئر پالیسی ساز اراکین کی جانب سے Interest Rate میں بتدریج کمی کی رائے سامنے آنے پر US Dollar Index اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی. جس کا بھرپور ایڈوانٹیج نقرئی دھات نے حاصل کیا.

اس سے قبل ADP Employment کے توقعات سے منفی اعداد و شمار بھی سرمایہ کاروں کو متحرک کرنے کا باعث بنے.

FOMC Minutes کی تفصیلات Silver Price پر کیسے اثر انداز ہوئیں؟

Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے تیسرے  کوارٹر سے سخت Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی.  تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے. ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے. وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.

گزشتہ ماہ  چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں  Policy Rates بتدریج کم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

FOMC Statement
FOMC Statement

میٹنگ کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد US Dollar میں فروخت کی ریلی ریکارڈ کی گئی. جبکہ اس کے مقابلے میں Stocks اور Commodities رسک فیکٹر کم ہونے سے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے میں کامیاب رہے.

US ADP Employment Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جون  2024 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 50 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 60 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 1 لاکھ 42 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 99 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.8 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 10 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے .  یہی وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میںمندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ  کی جا رہی ہے . جس کا ایڈوانٹیج Silver سمیت Precious Metals نے حاصل کیا.

Silver Price کا تکنیکی جائزہ.

Asian Sessions کے دوران Silver Price نفسیاتی ہدف 30 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے. تکنیکی اعتباز سے یہ اپنی 20SMA  سے اوپر ہے. یہاں سے  نقرئی دھات کا Bullish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے.

Silver Price میں تیزی ، FOMC Minutes کا اجرا اور ADP Employment Report
Silver Price during Asian Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button