US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، FOMC Minutes میں Rates Cut Policy کے ٹائم فریم پر غیر یقینی صورتحال

Dow Jones added 48 points while the Nasdaq Composite lost 49

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا ، جس کی بنیادی وجہ گزشتہ رات ریلیز کئے گئے FOMC Minutes میں Rates Cut Policy کے ٹائم فریم پر غیر یقینی صورتحال کا ہونا ہے . تفصیلات سامنے آنے پر سرمایہ کاروں کی اکثریت محتاط انداز اختیار کر گئی اور مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم معمول سے خاصا کم رہا.

FOMC Minutes کی تفصیلات US Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئیں؟

Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے دوسرے کوارٹر سے سخت Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی ، تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے  ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.

بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ  چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند اور Policy Rates میں بتدریج کمی کا عندیہ دیا تھا۔

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، FOMC Minutes میں Rates Cut Policy کے ٹائم فریم پر غیر یقینی صورتحال
FOMC Minutes

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت مانیٹری پالیسی سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال Recession کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے US Corporate Sector شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین Terminal Rates  میں کمی کے ٹائم فریم  خاموش دکھائی دئیے.  یہی وہ پہلو ہے جو سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے.

کیا FOMC میٹنگ میں مستقبل کی نرم پالیسی پر بحث ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کیلئے Inflation کنٹرول کرنے کے بعد Interest Rate میں مرحلہ وار کمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چند سینئر ممبران کا خیال تھا کہ صورتحال کنٹرول کئے بغیر ایسا کرنا سود مند ثابت نہیں ہو گا۔ لیکن حتمی طور پر اسے بتدریج نیچے لانا پڑے گا۔ شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ US Banking System مضبوط قدموں پر قائم اور Liquidity کا کوئی بحران موجود نہیں ہے.

US Stocks کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام قدرے منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 48 پوائنٹس اضافے سے 38612 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38338 سے 38618 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، FOMC Minutes میں Rates Cut Policy کے ٹائم فریم پر غیر یقینی صورتحال
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں اس کے برعکس منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا.  .معاشی سرگرمیاں 49 پوائنٹس مندی کے ساتھ 15580 پر بند ہوئیں ۔اسکی کم ترین سطح 15451  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 98 کروڑ 72 لاکھ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite Index

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button