Microsoft Services میں تکنیکی خرابی، دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں متاثر.

Global Cyber outage grounds flights and disrupted businesses and Stock Markets

Microsoft Services کی بندش کے باعث دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا . جب کہ سیکڑوں Flight Operations منسوخ کر دئیے گئے. اور News Outlets بھی نشریات جاری رکھنے سے قاصر ہوگئے. علاوہ ازیں کاروباری ادارے لین دین نہ کرسکے۔

Microsoft Services کی بندش، وجوہات کیا ہیں؟

کمپنی کی جانب  سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے. کہ اس کے صارفین  کو Microsoft365  ایپلیکیشن اور سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. اور ان سروسز کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس Tech Company   نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان میں کہا وہ متاثرہ آن لائن ٹریفک کو متبادل سسٹمز پر منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے. تاکہ اس آؤٹیج سے پیدا ہونے والے مسائل میں تیزی سے کمی لائی جا سکے.

Microsoft Services میں تکنیکی خرابی، دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں متاثر.
Microsoft Message on Social Media Platform

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صورتحال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے.  دنیا بھر سے Microsoft  کی معطلی کے دوران نظام زندگی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی رہیں۔ بعد ازاں، کمپنی  نے کہا کہ سروسز میں معطلی کی وجہ کا تعین کر کہ مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے، تاہم اس کے اثرات اب بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے مطابق اس کی Cloud Services کے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی سائبر سکیورٹی کمپنی Crowd Strike نے کہا کہ اس کا فیلکن سینسر استعمال کیے جانے پر Microsoft Windows کریش کر رہی ہیں، یعنی وہ کام کرنا بند کر دیتی ہیں، جس کے بعد اسکرین تبدیل ہو جاتی ہے.

اس صورتحال سے کون سے ادارے متاثر ہوئے ہیں؟

Microsoft Services کی معطلی اور بندش کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ Down Detector کے مطابق Credit Cards کی کمپنی Visa، امریکی سکیورٹی کمپنی ADT، Amazon اور متعدد Airlines کے آپریشنز. کے اس صورتحال سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Australian Media کے مطابق اس صورتحال کے دوران ملک میں متعدد Commercial Banks، Telecommunication Companies، میڈیا کمپنیوں اور Airlines نے کہا ہے کہ ان کی Computer Systems  تک رسائی نہیں ہو پا رہی ہے اور آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔ اسی طرح New Zealand کے کچھ بینکوں کی جانب سے بھی اس نوعیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اسی دوران Germany کے Berlin Airport کی جانب سے ایک بیان میں بھی مطلع کیا گیا کہ ایک تکنیکی خرابی کی بنا پر وہاں Flight Operations   کو آج مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے تک معطل کیا جا رہا ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button