وال اسٹریٹ میں Amazon کے تیسرے کوارٹر کے نتائج کے بعد 200 بلیئن ڈالر سرمائے کا انخلاء
امریکی وال اسٹریٹ ( Wall Street) میں آج 200 بلیئن ڈالرز سے زائد کے سرمائے کا انخلاء واقع ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی اسٹاک ایمیزون (AMAN.O) کے سال 2022 ء کے تیسرے کوارٹر کے انتہائی منفی نتائج کے اجراء کے بعد اسکے شیئرز کی قدر (Share Value) میں 17 فیصد کمی کے بعد امریکی ٹیکنالوجی اسٹاکس (Tech. Stocks ) میں سے 190 بلیئن ڈالرز کے سرمائے کے حجم (Capitalization ) کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ گزشتہ تین سال کے دوران مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ ریٹیلز ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے رواں سال کے تیسرے کوارٹر کے نتائج وال اسٹریٹ کے اندازوں سے زیادہ منفی آئے ہیں
دوسری طرف ایپل (AAPL.O ) کے شیئرز کی قدر میں ٹیکنالوجی اسٹاکس کی فروخت کی لہر کے دوران 1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں اسکی Market Capitalization میں 30 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ IPhone کی فروخت میں ہونیوالی 25 فیصد کمی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ امریکی ٹیک اسٹاکس (Tech. Stocks ) میں ہونیوالی کمی کی اس لہر سے عالمی اسٹاکس ( Global Stocks ) میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔