Bitcoin Price میں شدید مندی ، Middle East War وسعت اختیار کرنے کا خطرہ.

Crypto Sell off wave continue in 2nd straight week, as Tensions between Iran and Israel looms

Middle East War وسعت اختیار کرنے کے  پیش نظر Bitcoin Price میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے . The Leading Crypto Currency in the World چھ ماہ کی کم ترین سطح 50 ہزار ڈالرز سے نیچے آ گئی ہے.

Middle East War وسعت اختیار کرنے کا خدشہ اور Bitcoin Price پر اثرات.

Hamas کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد Middle East میں حالات کشيدہ ہيں۔ Gaza ميں تازہ اسرائيلی حملوں ميں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے. جبکہ Tel Aviv میں ايک فلسطينی حملہ ‌آور کی کارروائی کے نتیجے میں دو اسرائيلی مارے گئے ہیں.

ادھر عالمی سطح پر Iran اور Israel کے درمیان بڑی جنگ روکنے کیلئے کوششوں میں تیزی آ گئی ہے . تاہم امریکہ ایک طرف تو دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک ہے. تو دوسری طرف ہزاروں فوجی اہلکار اور جنگی ساز و سامان Red Sea منتقل کر رہا ہے. تا کہ  صیہونی ریاست کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے.  White House کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا تمام خطرات کے خلاف اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے.

یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے جس کا وزن Crypto Currencies پر آتا ہوا محسوس ہو رہا ہے. آج مسلسل تیسرے روز فروخت کی ریلی جاری ہے . مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران BTC کی قیمت میں 5 ہزار ڈالرز کی کمی واقع ہو چکی ہے.

Gaza اور Southern Lebanon پر تازہ حملے.

دريں اثناء غزہ ميں الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے احاطے ميں پناہ گزينوں کے ايک خيمے پر اسرائيلی حملے ميں کم از کم چار افراد ہلاک اور کئی ديگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان ميں ايک خاتون بھی شامل تھيں۔ دير البلح کے مقام پر واقع يہ ہسپتال غزہ ميں اس وقت مرکزی طبی مرکز ہے، جہاں ہزاروں بے گھر افراد نے  خيموں ميں پناہ لے رکھی ہے.

Israel نے کہا ہے کہ اگر Iran  نے دوبارہ حملہ کیا تو اس مرتبہ وہ پیچھے نہیں ہٹے گا. اور اپنے اتحادیوں کے مل کر اسکی تباہی یقینی بنائے گا.  ادھر Iranian Revolutionary Guards کے مطابق دشمن کے خلاف تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج  Asian Sessions سے ہی Bitcoin میں فروخت کا رجحان جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ 5 ہزار ڈالرز سے زائد کی قدر کھو چکا ہے. ایک موقع پر یہ 50 ہزار ڈالرز سے نیچے آ گیا تھا. تاہم اس کے بعد کسی حد تک بحالی کے بعد یہ 52 ہزار ڈالرز پر آ گیا. مجموعی طور اسکا منظرنامہ منفی ہے.

Bitcoin Price during Asian Sessions
Bitcoin Price during Asian Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button