Crude Oil Prices میں اتار چڑھاؤ ، Middle East کی غیر یقینی صورتحال اور Red Sea کی بندش.
WTI Crude Oil is trading above 75 dollars while Brent near 80
Crude Oil Prices میں اتار چڑھاؤ آج Christmas کی تعطیلات کے بعد پہلے European Session کے دوران بھی جاری ہے . جس کی بنیادی وجوہات میں Middle East کی صورتحال ، OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی کا خدشہ اور Yemen کے Houthi Rebels کی Red Sea میں Bab Almandab Strait کی بندش ہے .
Red Sea کی بندش کس طرح سے Crude Oil Prices پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے .؟
Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .
اس صورتحال میں Crude Oil کی سپلائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے. جس سے معاشی ماہرین آنیوالے دنوں میں قیمتوں میں اضافے کی پیشگوئی ہے .
حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza پر بمباری کے بعد انہوں نے صیہونی ریاست سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے بڑی کارگو تجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کا رُخ موڑنے یا انھیں روکنے پر مجبور ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے BBC کے مطابق اگر بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں ہونے والے حملوں سے بچانے کے لیے Alternative Logistic Routes سے گزرنے پر مجبور کیا گیا تو Crude Oil سمیت، Electronics اور دیگر روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔
Red Sea کے جنوبی سرے پر واقع آبنائے باب المندب‘میں Cargo Ships پر حوثیوں کی جانب سے حملوں میں اضافے کے بعد زیادہ تر بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے بہت سے جہازوں کو اس راستے سے لے جانے سے انکار کرنا شروع کر دیا ہے.
حوثی باغیوں کے حملوں میں Bab Almandab کے قریب شدت اور Ceasefire کا مطالبہ.
اختتام ہفتہ پر Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.
اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe اور Asia کو دیگر تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے.
مارکیٹ کی صورتحال.
European Sessions کے دوران WTI Crude Oil کسی حد تک مستحکم نظر آ رہا ہے اور 75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس سے قبل اختتام ہفتہ پر یہ 73 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا .
دوسری طرف Brent Oil بھی کسی حد تک بحالی کے ساتھ 80 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 79 ڈالرز رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔