USDCAD میں مندی، توقعات سے منفی Canadian Employment Report ریلیز-

Canadian Labor Market data indicates Inflation, raised chances of Holding High Rates

Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سے USDCAD میں مندی دیکھی جا رہی ہے. Canadian Labor Market Data ملکی معیشت پر Headline Inflation کے گہرے اثرات کو ظاہر کر رہا ہے . جس سے Bank of Canada کی آئندہ میٹنگ میں سخت Monetary Policy برقرار رکھے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا. یہی وہ محرک ہے جس سے Canadian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.

Canadian Employment Report کی تفصیلات۔

Canadian Department of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء کے دوران ملک میں 2 ہزار 8  سو  ملازمتیں ختم ہوئیں ۔ ڈیٹا جاری ہونے سے پہلے 22 ہزار کے اضافے  کا تخمینہ تھا۔ خیال رہے کہ جون  2024ء میں یہ تعداد منفی 1 ہزار 4 سو رہی تھی.

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں Unemployment کی شرح 6.4 فیصد رہی ، جبکہ متوقع شرح 6.2 فیصد تھی۔ کل وقتی ملازمتوں کی تعداد میں 7800 کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے 23500 کی کمی واقع ہوئی. جبکہ جز وقتی ملازمین میں اضافے کی تعداد کی تعداد 59600 رہی۔

ڈیٹا کا سب سے منفی پہلو Participation Rate کا %65 فیصد پر آ جانا ہے جو کہ گزشتہ ماہ 65.4 فیصد تھا ۔ اس طرح جاری ہونیوالے اعداد و شمار Canadian Labor Market کا انتہائی منفی منظرنامہ  پیش کر رہے ہیں۔ اور Unemployment Rate ابھی بھی خاصا بلند ہے . جس کے  سامنے آنے پر Bank of Canada کے Rates Cut Program میں تاخیر کے امکانات پیدا ہوئے ہیں.

USDCAD کا ردعمل.

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Canadian Dollar میں تیزی  دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں USD مندی کا شکار ہو کر   1.3750 کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

USDCAD میں مندی، توقعات سے منفی Canadian Employment Report ریلیز
USDCAD as on 9th August 2024 during US Sessions

دوسری طرف WTI Crude Oil میں بھی بحالی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ Canada امریکہ کو Crude  سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Crude Oil میں اسکا شیئر United States سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ CAD اور OIL کا ایک دوسرے پر براہ راست اثر ہوتا ہے اور دونوں متوازی ٹریڈ کرتے ہیں۔.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے  USD to CAD  اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے آ گیا ہے . جو  کہ بالترتیب 1.3775 اور 1.3790 پر ہیں . اس طرح یہ اپنی سمت بھی North to South کر چکا ہے . جو کہ Bearish Regression Chanel کے آغاز کی علامت ، تاہم اگر یہ اوپر کی طرف اپنی پہلی مزاحمت 1.3790 عبور کر گیا. تو اس کے لئے اوپر کے لیولز کا دروازہ کھل جائیگا.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button