USDCAD میں تیزی، Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی.

Downbeat Consumer Price Index squeezed demand for Canadian Dollar

Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد USDCAD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . توقعات سے کم Headline Inflation آنے پر Bank of Canada کی آئندہ میٹنگ میں نرم Monetary Policy کے امکانات میں اضافہ ہوا. یہی وہ محرک ہے جس سے US FX Sessions میں Canadian Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی. 

Canadian CPI Report کی تفصیلات.

Canadian Department of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون  2024ء میں Headline Inflation  ایک مرتبہ پھر توقعات کی نسبت   2.7 فیصد رہی۔ معاشی مایرین 2.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ ۔ خیال رہے کہ مئی 2024 میں یہ ریڈنگ 2.8 فیصد سالانہ پر تھی۔ Monthly Inflation گزشتہ ماہ کی نسبت  0.1 فیصد کم رہی۔ یعنی  Consumer Price Index مقرر کردہ ہدف کے قریب آ گیا.

اگر Core CPI کا ذکر کریں تو اسکی سالانہ سطح  بھی نمایاں کمی کے ساتھ  2.9 فیصد سالانہ پر آ گئی ہے.

توقعات سے کم  Inflation سے USDCAD اور WTI Crude Oil پر اثرات۔ ؟

Ukraine پر روسی حملے کے بعد دو سال کے عرصے میں Core Inflation دو ماہ تک تخمینوں سے زیادہ رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر کم ہوتی ہوئی دکھائی دی.  جس سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی ظاہر ہو رہی ہے۔ تاہم Bank of Canada کی آئندہ Monetary Policy میں نرمی کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا .

مثبت ڈیٹا   سے WTI Crude Oil  بھی 81 ڈالرز سے نیچے محدود رینج اختیار کر گیا ہے ۔ یاد دلاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو Crude Oil سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Crude Oil میں اسکا شیئر خود United States سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Oil اور Canadian Economy کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے Geopolitical Tensions کے باعث WTI Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا تھا  . ان میں Middle East War کا کردار سب سے اہم ہے . جہاں ابھی تک Ceasefire کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے. جبکہ China اور United States کے درمیان Taxes میں اضافے اور پابندیوں سے سبھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.

تکنیکی جائزہ.

US Sessions کے دوران USDCAD نفسیاتی سطح 1.3650 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. جو کہ اس کی 20 روزہ moving Average    ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہاں پر اس Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور طویل المدتی 100SMA بھی ہے . اس طرح یہ لیول بریک ہونے پر اسکا Bearish Chanel شروع ہوتا ہے . جس کا اختتامی پوائنٹ 1.3350 تک آتا ہے. جبکہ یہاں سے اوپر اسکے لئے 1.3800 کیلئے دروازہ اوپن ہو جائیگا.

USDCAD میں تیزی، Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی.
USDCAD 16TH JULY 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button