WTI Crude Oil میں تیزی ، OPEC Outlook Report میں IEA کے خدشات مسترد.
Saudi led Oil Producing countries slashed Chinese Slow down concerns
OPEC Outlook Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد WTI Crude Oil میں تیزی وسعت اختیار کر گئی ہے. IEA کے خدشات مسترد کئے جانے پر European Sessions کے دوران Black Gold کی طلب میں اضافہ ہوا.
OPEC Outlook Report کی تفصیلات
Saudi Arabia کی زیر قیادت تیل پیدا کرنیوالے ممالک نے Chinese Economic Slowdown کے خدشات مسترد کر دئیے ہیں. تنظیم کے مطابق رواں ہفتے بھی سب سے زیادہ آرڈرز Beijing کی طرف سے دئیے گئے ہیں.
OPEC کی طرف سے جانب سے جاری کردہ Crude Oil کے منظرنامے میں COP28 Agreement کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے. کہ تیل پیدا کرنیوالے جن ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں. مستقبل میں ان کی طرف سے پیداوار میں کمی متوقع ہے۔ جس سے Energy Resources کی سپلائی کا عدم توازن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ Carbon Emissions میں کمی کرہ ارض اور نسل انسانی کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔ تاہم توانائی کے حصول کیلئے تاحال کوئی ٹھوس اور جامع پلان موجود نہیں ہے۔ اور نہ ہی بڑے فضائی آپریشنز کے لئے کوئی متبادل اور محفوظ ایندھن موجود ہے۔ لہذا اس پر پابندی سے بڑے Supply Shocks کا خطرہ موجود ہے۔ رپورٹ میں اس عدم توازن کا کوئی ٹائم فریم متعین نہیں کیا گیا۔ لیکن 2025 کے دوسرے کوارٹر میں طلب کی کمی سے پیدا ہونے والے بحران کا ذکر موجود ہے۔
WTI Crude Oil کا ردعمل.
US Sessions کے دوران WTI Crude Oil ایک فیصد بحالی کے ساتھ 77.50 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس سے قبل European Sessions میں یہ 76.50 ڈالرز پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔