Online Banking اور ATM پر Cyber Attacks کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں. نیشنل رسپانس ٹیم

National Computer Response Team rejected speculations about Safety Issues on ATM'S

SBP نے Online Banking اور ATM پر Cyber Attacks کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ Social Media کی گمراہ کن اطلاعات ہیں . جن میں کوئی سدداقت موجود نہیں ہے . بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں کیا گیا.

Social Media پر ATM Transactions سے متعلق پیغام میں خبردار کیا گیا تھا. کہ اس دوران لوگ کسی بھی قسم کی آن لائن ٹرانزیکشنز نہ کریں. اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ رپورٹ  BBC پر نشر ہوئی ہے.

پاکستان میں Online Banking کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کی حقیقت کیا ہے؟

State Bank of Pakistan کی طرف سے گزشتہ روز Online Banking in Pakistan اور Cyber Attacks on ATM’S کے بارے میں Social Media پر پھیلنے والی افواہوں کے بارے میں وضاحت جاری کر دی گئی ہے .

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے. کہ گمراہ کن عناصر کی طرف سے ایسی افواہوں کا مقصد Fiscal System پر بد اعتمادی پیدا کرنا ہے.

بیان میں بتایا گیا ہے کہ State Bank ملک کے مالیاتی ڈھانچے اور Digital Payments کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فعال انداز میں کام کر رہا ہے. جبکہ Information Technology اور Security Guidelines  پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

Speculations about Online Banking Transactions in Pakistan
Speculations about Online Banking Transactions in Pakistan

دریں اثنا ملک میں رقم کی ادائیگی کے بڑے پلیٹ فارم One Link  نے بھی  زیر گردش رپورٹس کی تردید کی ہے کہ Cyber Attacks کے باعث 2 سے 3 روز تک اے ٹی ایمز بند رہیں گے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ عوام ایسی خبروں پر کان نہ دھریں. ایسی خود ساختہ اور من گھڑت اطلاعات کا مقصد معاشرے میں بے چینی کی فضا پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے.

ہیکنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم.

Whatsapp سمیت Social Media پر سائبر حملوں کے باعث اے ٹی ایمز کی 2 سے 3 روز تک بندش کی خبریں وائرل ہوئی تھیں. جس پر One Link Limited اورنیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے. یہ ملک کے بڑے بینکوں کا ایک کنسورشیم ہے. اور نمائندہ Interbank Network کو چلاتا ہے.

برطانوی نثریاتی ادارے  نے بھی  ایسی تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے. جس  کا کہنا تھا کہ Pakistan میں BBCURDU کی آخری نشریات 31 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی. جبکہ سائبر حملوں سے متعلق حال ہی میں اس کی ویب سائٹ  پر کوئی رپورٹ نشر نہیں ہوئی ہے.

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button