Millat Tractors کی شیئر پرائس میں شدید مندی، Production Plant بند کرنیکا اعلان.
Pakistan's largest Tractor Manufacturer says that Govt. has failed to solve problems
Millat Tractors کی طرف سے Production Plant بند کرنے کا اعلان کئے جانے کے بعد اسکی شیئر پرائس میں شدید مندی دیکھی گئی. انتظامیہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ Pakistani Government مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی. جس کے باعث تمام پیداواری یونٹس بند کئے جا رہے ہیں.
Millat Tractors کی طرف سے Production Plant کی بندش، معامله کیا ہے؟
Millat Tractors Limited نے آج کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے Refund Claims کی ادائیگی کا طریقہ کار جاری کرنے میں ناکامی کے بعد اس نے اپنی پیداوار بند کردی ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو Pakistan Stock Exchange کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت کا اعلان کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے. کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے. کہ ٹریکٹر پر جی ایس ٹی 10 فیصد ہے اور تمام Input Raw Material پر GST کی شرح 18 فیصد ہے. جس کے نتیجے میں ریفنڈ کا سلسلہ جاری ہے۔
MTL کی جانب سے وضاحت طلب کیے جانے کے باوجود حکومت نے Refund Claims کی ادائیگی کے لیے ابھی تک کوئی طریقہ کار جاری نہیں کیا ۔ نتیجتاً کمپنی اب اگلے نوٹس تک پیداوار بند کرنے پر مجبور ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کمپنی انتظامیہ نے خبردار کیا تھا. کہ Federal Board of Revenue کی جانب سے کم فروخت اور ریفنڈ میں تاخیر کی وجہ سے اسے اپنا آپریشن بند کرنا پڑسکتا ہے۔
Sales Tax میں اضافہ، مسائل کی بنیادی وجہ.
گزشتہ ماہ کمپنی نے کہا تھا. کہ Federal Budget میں ٹریکٹرز پر 10 فیصد Sales Tax کے نفاذ نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔
نئی Tax Policy نے MTL کو Refund System میں واپس دھکیل دیا ہے. جو 2012 کے بعد درپیش چیلنجزکی یاد دلاتا ہے. جب ایس آر او 363 نے ایک ریفنڈ میکانزم قائم کیا تھا. جو تین ماہ کے اندر Refund پر موثر طریقے سے کارروائی کرتا تھا۔
ادھر Pakistan Business Council نے متنبہ کیا ہے کہ Tractor Manufacturing اور پارٹس کی صنعت کو ایک اہم بحران کا سامنا ہے. جس سے Pakistani Economy میں اہم کردار ادا کرنے والے شعبے کے استحکام اور مستقبل کو خطرہ لاحق ہے.
مارکیٹ کی صورتحال.
کمپنی کی طرف سے اس اعلان کے بعد آج اسکے Stocks میں فروخت کا رجحان غالب رہا. جس سے اختتامی سیشن کے دوران اسکی شیئر پرائس 11 روپے سے زائد کی مندی کے ساتھ 558 روپے کی سطح پر آ گیا. جبکہ سرمایہ کار نئی پوزیشنز خریدنے سے گریز کرتے ہوئے دکھائی دیے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔