Engro کے معاشی نتائج کا اعلان، Revenue کئی سال کی کم ترین سطح پر آ گیا.

Leading Urea Manufacturer faces problems due to imposition of Sales Tax

Pakistan میں Sales Tax کی شرح میں اضافے کے منفی نتائج Urea and Chemical Sector پر مرتب ہوئے.. جاری کئے جانیوالے Financial Results میں Engro کا سالانہ Revenue کئی سال کی کم ترین سطح پر آ گیا. جس کے بعد اسکی شیئر پرائس میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی.

Engro کے منفی معاشی نتائج ، لیکن Dividend کا اعلان.

Engro نے 30 جون 2024 ء کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران 5.07 ارب روپے کا Profit after Tax حاصل کیا. جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 13.03 ارب روپے کے مقابلے میں 61 فیصد سے زائد کی بڑی کمی کو ظاہر کرتا ہے.

مالی سال 2024 کے دوسرے کوارٹر میں اسکی Per Share Income یعنی EPS نمایاں کمی کے ساتھ  4.18 روپے رہی. جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 11.40 روپے رہی تھی.

Engro کے معاشی نتائج کا اعلان، Revenue کئی سال کی کم ترین سطح پر آ گیا.
Engro Corporation’s Financial Results.

Engro Executive Board  نے  21 اگست کو اپنے اجلاس میں 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے چھ ماہ کے لیے 8 روپے فی شیئر  یعنی 80 فیصد Dividend کا بھی اعلان کیا۔ یہ  اس Bonus کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 11 روپے فی شیئر یعنی 110 فیصد پر ادا کیا جا چکا ہے. اس پیشرفت کا اعلان کمپنی نے Pakistan Stock Exchange میں دوران ٹریڈ سرکلر کے ذریعے کیا.

مجموعی بنیادوں پر. Engro Corporation کی آمدنی مالی سال 2024 کے  دوسرے کوارٹر میں 75.09 ارب روپے سے کم ہو کر 74.59 ارب روپے رہ گئی۔

Financial Results کے علاوہ کمپنی نے بتایا. کہ Thermal Energy Assets یعنی EPQL، EPTL اور SECMC کے مالی نتائج کو بند آپریشنز کے طور پر رپورٹ کیا گیا. کیونکہ یہ International Financial Reporting Standards کے معیار پر پورا اترتی ہیں.

گزشتہ سالوں کے ساتھ تقابلہ.

دوسرے کوارٹر  میں Duties کی لاگت 61.58 ارب روپے تک پہنچ گئی. جو گزشتہ سال کے 53.9 ارب روپے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

نتیجتا Engro کا مجموعی منافع 21.2 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 39 فیصد کم ہوکر 13 ارب روپے رہ گیا۔

Balance Sheet کے مطابق Urea Manufacturing Company کی Other Income مالی سال 24 کے دوسرے کوارٹر میں بڑھ کر 3.72 ارب روپے ہوگئی. جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.26 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس دوران کمپنی کی مالی لاگت 5.48 ارب روپے رہی. جو مجموعی طور پر  سالانہ  46 فیصد اضافہ ہے.

مارکیٹ کا ردعمل.

منفی معاشی نتائج جاری ہونے کے بعد آج دن بھر Engro میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی. فروخت کے اس رجحان سے اسکی شیئر پرائس 4 روپے 23 پیسے کمی کے ساتھ 328 روپے 44 پیسے کی سطح پر آ گئی. مجموعی طور پر اسکی Market Capitalization میں 1.27 فیصد کمی واقع ہوئی.

Engro کے معاشی نتائج کا اعلان، Revenue کئی سال کی کم ترین سطح پر آ گیا.
Engro Corporation as on 22nd August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button