Gold Price میں گراوٹ ، Financial Reports کے بعد US Dollar Index میں بحالی

Commodities lost ground after US Financial data released yesterday

گزشتہ روز ریلیز کی جانیوالی Financial Reports کے بعد US Dollar Index میں بحالی میں Gold Price میں گراوٹ کی لہر جاری ہے. سنہری دھات European Sessions کے دوران 2500 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا. جو کہ گزشتہ دو ہفتوں میں اسکی کم ترین قیمت ہے.

Gold Price میں کمی کی وجوہات.

European Sessions کے دوران Gold Price نمایاں کمی کے ساتھ  2,500 امریکی ڈالر فی اونس کے قریب آ گئی ہے. جو کہ حالیہ دنوں میں دیکھنے میں آئی سب سے کم قیمت ہے۔ یہ کمی اس وقت آئی ہے جب US Dollar Index میں گزشتہ روز بحالی کی لہر آئی ۔ اور سرمایہ کاروں کی توجہ اس سے منسلک US Bonds Yields کی طرف مبذول ہو گئی. جس کی وجہ سے Bright Metal کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

US Dollar میں مضبوطی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ پہلی وجہ امریکی معیشت میں استحکام اور Financial Data کی بہتر پیش گوئی  ہے۔ دوسری وجہ US Federal Reserve کی Monetary Policy میں ممکنہ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں. کیونکہ ستمبر میٹنگ میں Policy Rates ہولڈ کئے جانے سے USD کی قدر کو مستحکم کر سکتی ہیں.

Gold کو عام طور پر Safe Heaven Assets سمجھا جاتا ہے. خاص طور پر اقتصادی عدم استحکام ، Headline Inflation اور Geopolitical Tensions کے حالات میں۔ لیکن جب US Bonds Yields مضبوط ہوتا ہے. تو Gold Price میں کمی آ سکتی ہے. کیونکہ Gold امریکی ڈالر کے مقابلے میں مہنگا ہو جاتا ہے. جس سے بین الاقوامی خریدار محتاط انداز اختیار کر لیتے ہیں.

US Financial Reports کے اثرات.

گزشتہ روز  جاری ہونیوالی US Consumer Confidence Report کے توقعات سے مثبت  اعداد و شمار پبلش ہونے کے بعد US Dollar Index میں تیزی وسعت اختیار کر گئی. جبکہ اسکے مقابلے میں دیگر تمام Currencies کی طلب میں اضافہ ہوا .

جاری کی جانیوالے Survey Data میں Index کی ریڈنگ 80.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 76.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے . اس طرح مسلسل دوسرے ماہ صارفین کی Buying Power میں اضافہ  اور Inflation کے اثرات کم ہوتے ہوئے  دکھائی دے رہے ہیں. جس سے Rate Cut Program شروع ہونے پر غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . یہی محرک US Dollar کی طلب بڑھا رہا رہا ہے. جسکا وزن Gold  سمیت دیگر تمام Commodities پر آتا ہوا نظر آ رہا ہے.

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی  20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2480 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے. تاہم US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ  Correction وسعت اختیار کرنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price as on 28th August 2024
Gold Price as on 28th August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button