US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، FOMC Minutes میں Rates Cut کا اشارہ.

US Dollar Index and Bonds Yields declined sharply after the Federal Reserve's road map

FOMC Minutes جاری کر دئیے گئے جس کے بعد US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا. گزشتہ میٹنگ کے دوران پالیسی ساز اراکین کی طرف سے ستمبر کے اجلاس میں Rates Cut کا واضح اشارہ ملنے پر US Dollar Index اور Bonds Yields میں مندی جبکہ Equities اور Technology Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا.

FOMC Minutes کے بعد US Stocks پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے تیسرے  کوارٹر سے  Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی.  تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے. ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے. وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.

گزشتہ ماہ  چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں  Policy Rates بتدریج کم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

علاوہ ازیں ممبرز ستمبر کے بعد آئندہ Rates Cut میں طویل وقفہ دینے پر متفق دکھائی دیے. ان کے مطابق آئندہ سال جولائی تک US Monetary Policy ہولڈ کرنی چاہیے.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، FOMC Minutes میں Rates Cut کا اشارہ.
FOMC Minutes for July 2024 Meeting.

میٹنگ کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد US Dollar میں فروخت کی ریلی ریکارڈ کی گئی. جبکہ اس کے مقابلے میں Stocks اور Commodities رسک فیکٹر کم ہونے سے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے میں کامیاب رہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئیں. انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 40890 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 40738 سے 40974 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، FOMC Minutes میں Rates Cut کا اشارہ.
Dow Jones Industrial Average as on 22nd August 2024

دوسری طرف Nasdaq100 میں بھی دو روزہ مندی کے بعد بحالی دیکھی گئی. انڈیکس 105 پوائنٹس کی تیزی سے 19828 کی سطح پر بند ہوا .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button