China کا Canadian Products کے خلاف Anti Dumping Investigation کا اعلان.
Trade War continues between Beijing and Western Countries
China نے حال ہی میں Canadian Chemical Products کے خلاف Anti Dumping Investigation شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ چینی تجارتی حکام کی جانب سے اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے. کہ Canadian Chemicals کی قیمتیں Chinese Market میں غیر منصفانہ طور پر کم ہیں. جو مقامی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں.
Anti-Dumping Investigation کیا ہے اور یہ کس طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہے؟
Anti-Dumping Investigation ایک بین الاقوامی تجارتی طریقہ کار ہے. جس کا مقصد یہ جانچنا ہوتا ہے. کہ آیا کسی ملک کی مصنوعات غیر منصفانہ طور پر کم قیمت پر دوسرے ملک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ اس عمل کا مقصد Local Industry کو Global Markets میں غیر منصفانہ مقابلے سے بچانا ہوتا ہے.
چینی تفتیش کی وجوہات.
Chinese Trade Ministry کا کہنا ہے کہ بعض Canadian Chemical Products کی قیمتیں چین کی مقامی مصنوعات سے کم ہیں. جو کہ Dumping کا اشارہ دیتی ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے Chinese Chemical Industry کو مشکلات کا سامنا ہے، اور مقامی کاروباری ادارے ان مصنوعات کے سامنے غیر متوازن مسابقت کا شکار ہو رہے ہیں.
Beijing نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کینیڈین کیمیکلز کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس عمل میں Canadian Companies کی قیمتوں اور Trading Strategy کا بغور مطالعہ کیا جائے گا۔ اگر تفتیش کے دوران یہ ثابت ہو گیا کہ کینیڈین مصنوعات غیر منصفانہ قیمتوں پر بیچی جا رہی ہیں. تو چین ممکنہ طور پر ان مصنوعات پر Additional Import Tax عائد کر سکتا ہے.
اس پیشرفت سے عالمی تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کینیڈا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات پر اس تفتیش کے ممکنہ اثرات پر بات چیت جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین نے کینیڈین کیمیکلز پر اضافی ٹیکس عائد کیا، تو اس کا اثر دونوں ممالک کی تجارتی سرگرمیوں اور Global Markets پر بھی پڑ سکتا ہے.
چین کی جانب سے کینیڈین کیمیکلز کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تفتیش کا آغاز عالمی تجارتی نظام میں ایک اہم واقعہ ہے، جو دونوں ممالک اور عالمی مارکیٹ کے لئے اہم نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔ اس تفتیش کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے. جو مستقبل میں International Trade Policies اور عالمی مارکیٹ پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے.
China اور مغربی دنیا کے درمیان حالیہ عرصے کے دوران Trade War شدت اختیار کر گئی ہے. مغربی ممالک نے الزام عائد کیا ہے کہ چین مغربی کمپنیوں سے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کو حاصل کرنا اور خود کو تکنیکی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔ Trade Deficit کم کرنے کیلئے United States سمیت تمام مغربی دنیا Chinese Companies کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر چکی ہیں. جس کا بیجنگ کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔