Gold Price کی محدود رینج، Chinese Trade Policy اور معاشی ڈیٹا کا انتظار.

Commodities lost demand as Beijing Started Anti Dumping Investigation against Canada

Chinese Trade Policy کی غیر یقینی صورتحال اور US Financial Data کے انتظار میں Gold Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. خیال رہے کہ گزشتہ روز چین جو کہ دنیا میں Bright Metal کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے نے  Canadian Companies کے خلاف Anti Dumping Investigation کا اعلان کیا تھا. یہ پیشرفت Canadian Government کی طرف سے Chinese Companies پر Trade Sanctions عائد کئے جانے کے بعد سامنے آئی ہے. جس سے ایک بڑے بحران کا رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے.

Chinese Trade Policy کے Gold Price پر اثرات.

Chinese trade Ministry نے گزشتہ روز  Canadian Chemical Products کے خلاف Anti Dumping Investigation شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ چینی تجارتی حکام کی جانب سے اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے. کہ Canadian Chemicals کی قیمتیں Chinese Market میں غیر منصفانہ طور پر کم ہیں. جو مقامی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں.

Anti Dumping Investigation ایک تجارتی عمل ہے جس کا مقصد غیر منصفانہ قیمتوں پر مصنوعات کی فروخت کا پتہ لگانا اور اس کے خلاف اقدامات کرنا ہوتا ہے۔ جب China جیسے بڑے اقتصادی ممالک ایسی تفتیش شروع کرتے ہیں، تو اس کے عالمی تجارتی نظام اور Financial Markets پر وسیع اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سونے کی قیمتیں ان اثرات سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔

چین دنیا میں Bright Metal درآمد کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے . اسکی پالیسیز عالمی سرمایہ کاروں پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں.

چین کی اینٹی ڈمپنگ تفتیش کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ سرمایہ کار جب Trade War اور تفتیش کی خبریں سنتے ہیں. تو وہ اپنے سرمایہ کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف سرمایہ کاری آپشنز کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ Gold ایک روایتی محفوظ سرمایہ کاری کی شکل ہے. اسے عام طور پر Safe Heaven Asset کہا جاتا ہے.  جس کی طلب ان حالات میں بڑھ سکتی ہے۔ تاہم اسوقت ٹریڈرز بدلتے ہوئے تجارتی منظرنامے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں.

تکنیکی جائزہ.

US Sessions کے آغاز پر سنہری دھات اپنی 20 روزہ Moving Average کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے . جسے کھونے کی صورت میں یہ Bearish Regression Chanel میں داخل ہو سکتا ہے. تاہم 2484 اس سطح پر ایک مضبوط سپورٹ ہے. جس کے قریب اسکے اہم لیولز ہیں. مثال کے طور پر Fibonacci کی ریٹرسمنٹ اور 100 روزہ حرکاتی اوسط. جو کہ دونوں ہی Bulls کو متحرک کرتے ہیں.

تکنیکی انڈیکیٹرز 2480 ڈالرز کے قریب بڑی خرید داری کی پیشگوئی کر رہے ہیں. جبکہ 14 روزہ  Relative Strength Index بھی 70 کے قریب محدود Correction کے بعد اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں.

اسکے سپورٹ لیولز 2484 ، 2474 اور 2464 جبکہ مزاحمتی حدیں 2494 ، 2504 اور 2514 ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنا Bullish Momentum واپس حاصل کر لے گا.

Gold Price as on 3rd September 2024
Gold Price as on 3rd September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button