European Stocks میں مندی، توقعات سے منفی Eurozone GDP Report ریلیز

Energy Crisis and Inflation reasoned European National Income pushed below the expectations

Eurozone GDP Report ریلیز کر دی گئی ہے. جس کے بعد European Stocks میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . خطے میں Energy Crisis اور Inflationary Shocks کے باعث رواں سال پہلے کوارٹر کی نسبت دوسرے میں Growth Rate کمی کا شکار رہا.

Eurozone GDP Report کی تفصیلات.

آج ریلیز کی جانیوالی Eurozone GDP کے منفی اعداد و شمار کے بعد Rates Cut Program میں تاخیر کی توقعات پر European Stocks کی طلب میں کمی آئی ہے.   مارکیٹس میں  Trading Volume خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . European Statistics Bureau کی طرف سے جاری کئے جانیوالی رپورٹ کے مطابق رواں سال کےدوسرے کوارٹر میں European National Income  توقعات کے برعکس 0.2 فیصد رہی. اس سے قبل معاشی ماہرین  0.3  فیصدکی توقع کر رہے تھے .

اگرچہ یہ ڈیٹا توقعات سے منفی رہا . اس سے Europe میں Inflation اور Recession کے معاشی اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے . رپورٹ کے مطابق Natural Gas اور دیگر Energy Resources کی آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی قیمتوں سے صارفین کی قوت خرید میں کمی واقع ہوئی ہے . خیال رہے کے پہلے کوارٹر میں 0.3 فیصد اضافہ ظاہر ہو رہا تھا .

رپورٹ جاری ہونے کے بعد European Markets کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے. اور ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی.

رپورٹ میں معیشت کی مجموعی ترقی کی شرح، صارفین کے اخراجات، اور کاروباری سرمایہ کاری کی تفصیلات شامل ہیں۔ ان اعدادوشمار نے سرمایہ کاروں کو موجودہ اقتصادی حالات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں. اور ممکنہ خطرات اور مواقع کا اشارہ دیا ہے.

مارکیٹس کی صورتحال.

FTSE100 میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 37 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 7810 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7788 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 9 کروڑ  شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

FTSE100 as on 6th September 2024
FTSE100 as on 6th September 2024

Dax30 میں بھی منفی رجحان ریکارڈ کیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 89 پوائنٹس کمی سے 18486 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ ہے۔

Dax30 as on 6th September 2024
Dax30 as on 6th September 2024

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی مندی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 109 پوائنٹس کمی  کے ساتھ   33575 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 17 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

FTSEMIB as on 6th September 2024 during opening Session
FTSEMIB as on 6th September 2024 during opening Session

Swiss Market Index میں 35 اور   Euronext میں 5 پوائنٹس کی کمی جبکہ  HEX میں 77 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے. دوسری طرف CAC40 میں ملے جلے رجحان کے ساتھ 11 پوائنٹس کی مندی واقع ہوئی ہے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button