یورپی مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے لیکن مثبت ٹرینڈ کے ساتھ

یورپی مارکیٹس میں دن کے اختتام پر  مجموعی طور پر یورپی معاشی شرح نمو کے کم ہونے اور جرمنی کے رہائن دریا میں پانی کی سطح کم ہونے اور بحری ٹریفک رک جانے کے بعد یورو کی قدر میں تو شدید کمی واقع ہوئی تاہم مارکیٹس کا رجحان مثبت ہی رہا ہے۔ توانائی کے سنگین بحران کے باوجود جرمن ڈیکس  0.74 فیصد انڈیکس میں اضافے کے ساتھ یورپی سیشنز میں سب سے بہتر مارکیٹ رہی۔ فرینچ سی۔اے۔سی آج کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے بعد ملے جلے ٹرینڈ کے ساتھ ٹریڈ کرتی رہی تاہم مجموعی طور پر انڈیکس میں 0.14  فیصد تیزی رہی۔ برطانوی فٹ سی بھی معاشی کنسرنز کے باوجود 0.47 فیصد تک اوپر آئی ہے۔ اسپینش آئی بیکس 0.24 فیصد تک بہتر ہوئی حالانکہ ہسپانوی سی۔پی۔آئی بھی کافی الارمنگ آئی ہے ۔ اٹالیئن فٹ۔سی ایم آئی۔بی بھی 0.61 فیصد کی حاصلات اور انڈیکس کی بلندی کے ساتھ بند ہوئی۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس ( ایس۔ایم۔آئی) میں آج ملے جلے رجحان کے بعد اختتامی سیشن میں 0.14 فیصد تک منفی رجحان رہا۔ یورپی یونین کی اسٹاک نیکسٹ 100 آج 0.76 فیصد ایکسپینڈ ہوئی۔ اسٹاکس 600 انڈیکس کا اختتام 0.76 فیصد مثبت رہا۔ آخر میں بات کریں روسی اسٹاک مارکیٹ کی تو اس میں کاروباری دن کا اختتام 0.87 فیصد مثبت ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button