ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے Circular Debts Settlement کے امکانات.

Committee directed Petroleum Division, not to shift RLN to domestic customers.

Petroleum Sector سے متعلق ایک اعلیٰ سطح Inter-Ministerial Committee نے پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے. کہ وہ ممکنہ طور پر Cash یا Non-Cash Adjustment کے ذریعے Circular Debts Settlement  کا دوبارہ جائزہ لیں. تاکہ Balance Sheets کو کلیر کیا جا سکے.

Circular Debts Settlement کیلئے تیار کردہ منصوبہ.

Foreign Ministry میں 17 اگست 2024 کو ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے Petroleum Division کو یہ بھی ہدایت کی تھی. کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہRLNG کو گھریلو سیکٹر کی جانب منتقل نہ کیا جائے اور اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ آیا آر ایل این جی کی کچھ مقدار کو Third Party Sales کے ساتھ پیک کیا جاسکتا ہے. تاکہ سرکاری شعبے کے اداروں پر مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔

میٹنگ میں کمیٹی کے نجی اور سرکاری شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی. جن میں Finance ، Foreign office اور Energy کے ذمّہ داران شامل تھے۔ مختلف Exploration and Production کمپنیوں کے سربراہان اور متعلقہ ڈویژنز کے سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Petroleum Division  نے گردشی قرضے،  منصوبہ بندی، کاروبار میں آسانی. On Shore اور Of Shore Fiscal System ، پٹرولیم پالیسی 2012 میں حال ہی میں متعارف کرائی گئی ترامیم کے نفاذ. اور موجودہ Pakistan LNG Imports کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی.

اجلاس میں کیے جانیوالے فیصلے.

فورم نے تفصیلی غور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے . جن کے مطابق  Petroleum and Power Division مشترکہ طور پر معروف International Consults کی مدد سے ایک مربوط توانائی منصوبہ تیار کرے گا اور دسمبر 2024 تک اس عمل کو  مکمل کرے گا۔

پٹرولیم ڈویژن اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرے تاکہ ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر Gas Terrif Adjustment کا طریقہ کار متعارف کرایا جا سکے اور Gas Sector میں گردشی قرضوں کے اضافے کی رفتار کو کم کیا جا سکے۔

Power Division بیلنس شیٹس کی کلینزنگ کے لئے جہاں ممکن ہو سکے نقد یا  نان کیش ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے گردشی قرضوں کے تصفیے کے منصوبے کا ازسرنو جائزہ لیں اور کمیٹی کے اگلے اجلاس میں دو ہفتوں کے اندر حتمی پوزیشن سامنے لائیں۔

دونوں ڈویژنز  مشترکہ طور پر مخصوص فیلڈز سے گیس کے مشترکہ استعمال کا جائزہ لیں. تاکہ اس کے استعمال کو بہتر بنایا جا سکے۔

پٹرولیم ڈویژن دونوں Sui Gas Companies کی تنظیم نو کے منصوبے پر کام کرے. تاکہ اثاثوں کی بنیاد پر Fixed Return System سے باہر نکالا جا سکے۔

داخلہ ڈویژن کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ مختلف Exploration Activities کو آسان بنانے کے لئے بہترین ممکنہ سیکیورٹی میکانزم وضع کیا جا سکے۔

آخر میں یہ  ہدایت کی گئی کہ متعلقہ ڈویژن  اس بات کو یقینی بنائے کہ وفاقی اور صوبائی دونوں سطح پر One Window Operation متعارف کرائی جائے. تاکہ چیلنجنگ علاقوں میں آپریشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے.

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button