PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، IMF Executive Board Meeting اور Circular Debts ختم کرنے کے لئے اقدامات

KSE100 Index stabilized above 64600 after yesterday's correction

PSX میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے . آج کاروباری ہفتے کے آخری روز  جمعے کے وقفے سے پہلے KSE100 میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جس کے بعد انڈیکس 66 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا . آج عالمی مالیاتی ادارے IMF کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement  کے معاملے پر Executive بورڈ کا خصوصی اجلاس 11 جنوری کو منعقد کیا جائیگا . جس میں معاہدے کی ممکنہ طور پر توثیق کی جا سکتی ہے.

IMF Executive Board کا خصوصی اجلاس اور PSX پر اثرات.

International Monetary Fund کی طرف سے نئے سال  کے آغاز پر Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کی توثیق کے لئے خصوصی اجلاس بلائے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاری کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے . خیال رہے کہ تین ماہ کے دوران KSE100 انڈیکس میں 22 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور PSX Market Cap بھی 20 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 36 ارب پر پہنچ گیا ہے . جو کہ سرمایہ کاری کے حجم میں 75 فیصد اضافہ ہے .

Financial Indicators کا مثبت منظرنامہ ، معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں.؟

Pakistan کی Capital Market گزشتہ چند ماہ سے انتہائی مثبت منظر نامہ پیش کر رہی ہے . نومبر سے لے کر اب تک KSE100 انڈیکس 22 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے .

Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور ماہر معیشت حسن مقصود اسکا کریڈٹ ملک میں Macro Economic Reforms اور سرمایہ کاری کونسل کے ٹھوس اقدامات کو دیتے ہیں. جن کے نتیجے میں Multinational Organizations ایک مرتبہ پھر Pakistan کا رخ کر رہی ہیں . ان کا کہنا ہے اسوقت اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 405 ہو گئی ہے . جس سے یہ یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ صرف ایک ماہ میں 25 فیصد نئی آرگنائزیشنز لسٹڈ ہوئی ہیں .

حسن مقصود نے توقع ظاہر کی کہ جلد ہی پاکستانی مارکیٹ دنیا میں پہلے نمبر پر آ جائیگی کیونکہ عسکری ادارے اسوقت سرمایہ کاری کے حصول کیلئے حکومت کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں .

ARY News سے تعلق رکھنے والے صحافی اور معاشی امور پر گہری نظر رکھنے والے آصف قریشی نے بھی حسن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت حکومت ملک میں Foreign Direct Investment واپس لانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے.جبکہ انھیں تحفظ فراہم کرنے میں عسکری اداروں کا  کلیدی کردار ہے . تاہم ان کا کہنا ہے کہ  Energy Sector میں Circular Debts ختم کرنے کے لئے کی جانے والی حکومتی ادائیگیاں بھی اس شعبے  میں سرمایہ کاروں کی واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 297 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 64600 کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے   64646 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 64219 سے 24465 کے درمیان رہے. جبکہ اسکا Market Cap چھ سال کے بعد 42 ارب ڈالرز پر پہنچ گیا .

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، IMF Executive Board Meeting اور Circular Debts ختم کرنے کے لئے اقدامات
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 67 پوائنٹس کی تیزی  سے   21600 ہزار کی مزاحمتی سطح عبور کر گیا . اسکی کم ترین سطح 21494 رہی.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button