Gold Price کی محدود رینج ، Rates Cut Bets میں کمی اور US Bonds Yields میں تیزی

The bright metal peaked at $2,505.18 early in the American session, as Treasury yields started the day with a positive footing

Rates Cut Bets میں کمی اور US Bonds Yields میں تیزی کے باعث Gold Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . Asian Sessions کے دوران Bright Metal نفسیاتی ہدف 2500 ڈالر کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی ہے.

گزشتہ ہفتے US Nonfarm Payroll ریلیز کئے جانے کے بعد سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates میں کمی کے امکانات اور قیاس آرئیاں کم ہوئی ہیں . جس سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا. جبکہ اس سے مسلک US Bonds Yields بھی مستحکم دکھائی دے رہی ہیں . ان محرکات کی بنا پر سنہری دھات کے ٹریڈرز محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. 

Gold Price پر اثر انداز ہونیوالے عوامل.

Gold Price  نے گزشتہ روز $2,485 کے علاقے سے ہونے والی اوپر کی حرکت کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کیا. اور آج صبح Asian Sessions میں US Dollar کی مضبوطی کے باعث قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ سرمایہ کاروں نے جمعے کو جاری ہونے والے متضاد US Jobs Report کے بعد ستمبر میں Federal Reserve  کی جانب سے بڑی Interest Rate میں کمی کی امیدیں کم کر دی ہیں.

اس وقت یہ $2,500 کے قریب ہے، جو سوموار کے مقابلے میں زیادہ تبدیل نہیں ہوئی. اور ایک محدود رینج میں محصور ہے۔ Gold Price امریکی سیشن کے دوران $2,505.18 تک پہنچی، جب US Bonds Yields مثبت آغاز کرتے ہوئے نظر آئے ۔  10 سالہ بانڈز  نے 3.76% کی بلند ترین سطح کو چھوا، لیکن بعد میں یہ لیول برقرار نہیں رہ سکا اور اب یہ 3.70% پر موجود ہے.

امریکی ڈالر نے دن کے پہلے نصف حصے میں مضبوطی دکھائی. جس نے جمعے کے US Nonfarm Payroll سے تقویت حاصل کی۔ Asian Stocks کی کمزور کارکردگی نے امریکی ڈالر کی مضبوطی کو مزید مستحکم کیا. لیکن گزشتہ روز European Sessions کے وسط میں ڈالر کی اسٹرینتھ  میں کمی آئی. جب Equities میں خرید داری کی لہر وسعت اختیار کر گئی. جس نے Wall Street کو معاشی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے سپورٹ فراہم کی۔

Financial Markets اب US CPI Report کا انتظار کر رہی ہیں. جو کہ آئندہ ہفتے بدھ کے روز جاری کی جائیگی.  اس اشاریے کے 2.6% سالانہ اضافے کی توقع ہے. جو جولائی میں 2.9% سے کم ہے۔ تاہم، بنیادی سالانہ افراط زر  3.2% پر برقرار رہنے کی توقع ہے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold  اپنی 20 روزہ Simple Moving Average  کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے. .جو کہ   2510 ڈالرز کی  سطح پر ہے. اور  اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے.

Daily Chart پر بلز کی گرفت برقرار ہے. لیکن والیوم میں کمی سے  محتاط انداز برقرار ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ Bright Metal اس وقت 20 روزہ اوسط کے قریب پھنسی ہوئی ہے، اور خریدار dips پر خریداری کرتے ہوئے نظر آئے۔ اسی دوران، تکنیکی اشاریے اپنی وسط لائنوں کے ارد گرد Bulls Regression Chanel جاری رہنے کی بھی نشاندہی کر رہے ہیں

.

Gold Price 10th September 2024
Gold Price 10th September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button