Gold Price کی محدود رینج ، توقعات سے منفی US Nonfarm Payroll Report ریلیز.
US Labor Market posted 1 lac 42 thousand jobs, cautious behavior continues in markets
US Nonfarm Payroll جاری ہونے پر Gold Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . جبکہ US Dollar Index نفسیاتی سطح 101 سے نیچے آ گیا ، تاہم Commodities اور Stocks اس سے ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکے.
US Nonfarm Payroll Report کی تفصیلات۔
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اگست کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 42 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 60 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ سابقہ اعداد و شمار سے کریں تو جولائی میں 1 لاکھ 14 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ ڈیٹا میں یہ 1 لاکھ 16 ہزار پر آ گئی تھی..
Unemployment Rate اور Average Hourly Earnings میں اضافہ۔
رہورٹ کی Headline توقعات سے منفی رہی تاہم Unemployment Rate توقعات کے برعکس 4.2 فیصد پر آ گیا ۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 4.3 فیصد تھی . Average Hourly Earnings میں 0.4 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔
ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 1 لاکھ 68 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ مارکیٹ توقعات محض 67 ہزار کی تھیں۔ لیکن Manufacturing Sector میں 24 ہزار ملازمین نکالے گئے. US Nonfarm Payroll جاری ہونے پر Gold Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جبکہ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields دس پوائنٹس کمی سے 3.70 فیصد پر آ گئیں،
رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے ملے جلے اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ لیکن گھریلو ملازمین کی تعداد میں رواں ماہاضافہ ہوا ۔ یہ پہلو معیشت اور معیار زندگی پر Inflation کے اثرات میں کمی ظاہر کر رہی ہے.
رواں ہفتے Chairman fed کے کی تقریر اور Rate Cut Policy پر بحث سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہے ۔ اس طرح اگست 2024ء کا ۔یہ ڈیٹا Inflation کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے ملے جلے اثرات کی نمائندگی کر رہا ہے.
Gold Price کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ 2526 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے. اور اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ عبور کر لی ہے.
US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 75 کے قریب ہے جو کہ بحالی کے امکانات کی نمائندگی کر رہی ہے . اس سطح پر مضبوط ترین سپورٹ 2374 ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔