US Non Farm Payroll Report جاری ، امریکی ڈالر اور Bonds Yields میں تیزی

ستمبر 2023ء کے دوران US Labor Market میں 3 لاکھ 36 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔

US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر اور US Bonds Yields میں تیزی جبکہ دیگر ٹریڈنگ اثاثوں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

US Non Farm Payroll Report کی تفصیلات۔

U.S Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں US Labor Market میں 3 لاکھ 36 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین 1 لاکھ 70 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اگست کی ریڈنگ 1 لاکھ 87 ہزار رہی تھی۔

US Non Farm Payroll Report جاری ، امریکی ڈالر اور Bonds Yields میں تیزی

رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.8 فیصد رہی جبکہ 3.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ Participation Rate تخمینوں کے مطابق 62.8 فیصد جبکہ Average Hourly Earning کی سطح میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔

صنعتی اور گھریلو ملازمین کے اعداد و شمار۔

ڈیٹا کے مطابق صنعتی ملازمیں کے 17 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری کئے گئے۔ یہ بھی پیشگوئیوں سے مثبت اعداد و شمار ہیں۔ جیسا کہ اس سے قبل 15 ہزار کی توقع تھی۔ ملک میں 86 ہزار نئے گھریلو ملازمین کے کانٹریکٹس ریکارڈ کئے گئے جبکہ 2 لاکھ 22 ہزار کا تخمینہ تھا۔

صدر جو بائیڈن کا شیڈولڈ خطاب۔

توقعات کو مات دیتے ہوئے لیبر مارکیٹ ڈیٹا کے بعد امریکی صدر آج قوم سے خطاب کریں گے۔ جس میں وہ معیشت اور ملازمتوں کی صورتحال پر اظہار خیال کی توقع ہے۔ خیال رہے کہ US Debt Crisis پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم رواں ہفتے Jolts Jobs Opening اور NFP کو وہ پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields بھی 6 پوائنٹس مستحکم ہو کر 4.84 فیصد کی ریکارڈ سطح پر آ گئے ہیں

امریکی ڈالر اور بانڈز میں تیزی سے دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثے بیک فٹ پر آ گئے ہیں۔ گولڈ 6 ڈالرز کمی سے 1812 ڈالرز پر مندی کا رجحان جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سنہری دھات کے بیئرش ٹرینڈ کا نواں دن ہے۔ اس دوران اسکی قدر میں 130 ڈالرز کی گراوٹ واقع ہو چکی ہے۔

دیگر کماڈٹیز کا خائزہ لیں تو سلور پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اور دیگر کرنسیز کی قدر میں بھی مندی دیکھی جا رہی ہے۔ دریں اثناء کروڈ آئل کی قدر میں بھی مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

کرپٹو کرنسیز میں ڈیٹا سامنے آنے کے بعد گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ بٹ کوائن 82 ڈالرز نیچے 27348 اور Ripple میں 0.33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم سولانا ، Litecoin اور ایتھیریئم میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button