AUDUSD میں مندی، Chinese Trade Balance ریلیز کر دیا گیا.

Australian lost ground after Chinese Imports from Australia shrank during August

Chinese Trade Balance Report جاری ہونے کے بعد  AUDUSD  میں Asian Sessions کے دوران مندی دیکھی جا رہی ہے. ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی . جو کہ  0.6650 کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے.

واضح رہے کہ Australia اور New Zealand کا سب سے بڑا تجا رتی پارٹنر China ہے جو International Trade میں تصفیئے کیلئے Australian and New Zealand Dollars استعمال کرتا ہے, اسی لئے Chinese Economy میں آنیوالی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ  اثرات ان ممالک کے تجارتی اشاریوں پر نظر اتے ہیں۔

Chinese Trade Balance Report کی تفصیلات

Chinese Trade Ministry کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ Chinese Exports اور Imports  دونوں کے حجم میں اضافہ Chinese Economy کی بحالی ظاہر کر رہا ہے۔ چین کا تجارتی حجم میں اضافہ 76.6 بلیئن ڈالرز کی توقعات کے مقابلے میں 82.62 بلیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ Chinese Imports اس دوران 2.0 فیصد بڑھ گئیں.

تاہم رپورٹ کا ایک پہلو جس سے Aussie Dollar دفاعی انداز اختیار کر گیا. وہ Chinese Imports from Australia کے حجم میں 9 فیصد کمی ہے. جس کے نتیجے Asian Markets میں یہ اپنی طلب کھو بیٹھا.

Australian Economy میں Metals Exports کا کردار. 

آسٹریلیا دنیا کے سب سے بڑے Metal Exporters میں شامل ہے۔ آسٹریلیا کی دھاتوں میں میں Iron Ore ، Copper، اور Nickel شامل ہیں۔ Australian Mining Industry عالمی مارکیٹ میں معیاری دھاتیں فراہم کرتی ہے. جو چین اور باقی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں.

چین کی آسٹریلیا سے دھاتوں کی درآمدات دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ درآمدات نہ صرف چین کی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں بلکہ Australian Economy کو بھی فائدہ پہنچاتی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ تجارتی تعلقات اقتصادی ترقی، ملازمتوں کے مواقع، اور تکنیکی ترقی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.

چین کی آسٹریلیا سے دھاتوں کی بڑی مقدار میں درآمدات Global Commodity Market پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ چین کی طلب میں تبدیلیاں Metal Prices  میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ، چین اور آسٹریلیا کے تجارتی تعلقات کی مضبوطی عالمی سطح پر دھاتی برآمدات  کو بھی متاثر کرتی ہے.

 

AUDUSD کا ردعمل

AUDUSD ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد  Asian Sessions میں 0.6650 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی  کی یہ اہم ترین نفسیاتی سطح ہے جسے برقرار رکھنے کی صورت میں  دوبارہ 0.6700 کیلئے اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ جس کے بعد اسکا Bullish Regression channel شروع ہو جاتا ہے۔

AUDUSD 10TH September 2024
AUDUSD 10TH September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button