GBPUSD میں تیزی، توقعات کے مطابق UK Employment Report ریلیز کر دی گئی.
UK Labour Market stabilized during August, raised demand for British Pound
UK Employment Report جاری کر دی گئی، جس کے مثبت اعداد و شمار سے GBPUSD میں تیزی دکھائی دے رہی ہے. یہ اہم ڈیٹا British Labour Market میں بحالی کو ظاہر کر رہا ہے . British General Elections کے بعد معاشی منظرنامے کے حوالے سے یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے.
UK Employment Report کی تفصیلات.
Office For National Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں Unemployment کی سطح 4.1 فیصد رہی . جبکہ مارکیٹ توقعات بھی 4.1 فیصد کی تھیں۔ اعداد و شمار کا جولائی 2024 کے ساتھ تقابلہ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.2 فیصد تھی. نئی ملازمتوں کی تعداد 26 ہزار 5 سو کا اضافہ ہوا . جبکہ اس سے قبل 3 ہزار کی پیشگوئی تھی .لیکن پوزیشنز چھوڑنے والوں کی تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی کے ساتھ محض 6 ہزار پر آ گئی. جو دو سال کے دوران ایک ماہ میں بیروزگار ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے.
GBPUSD کا ردعمل.
Pound to USD رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد 0.33 فیصد بحالی کے ساتھ 1.3100 کی سطح عبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔آج کے ڈیٹا سے British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا – اور European Sessions کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری کا رجحان نظر آ رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔